aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "چاؤ"
ہر غنچہ بڑے چاؤ سے کھلتا ہے چمن میںہر دور کا منصور سر دار چلے ہے
فارس! ہمیں بھی شوق ملاقات ہے مگرپورے کریں گے بعد میں سب چاؤ گھر رہو
تجھ سے کہنا تھا کچھ پہ لگتا ہےمر ہی جائیں گے جی میں چاؤ لیے
لکھا تھا بڑے چاؤ سے جس نام کو دل پروہ نام مٹانے میں ذرا وقت لگے گا
عاشق کہیں جو ہو گے تو جانو گے قدر میرؔاب تو کسی کے چاہنے کا تم کو چاؤ ہے
ہجوم آہ ہے آنکھوں سے اشک ڈھلتے ہیںبھرے ہیں چاؤ جو دل میں سو یوں نکلتے ہیں
آنگن میں لگایا تھا شجر چاؤ سے میں نےپھلنے پہ جو آیا تو ثمر کیسا لگا ہے
اداس رات کے آنگن میں درد کی دیویبڑے ہی چاؤ سے زلفیں سنوارے شام کے بعد
کس لگن کس تمنا سے کس چاؤ سے موسم رنگ و نکہت کو دی تھی صداکیا خبر تھی کہ ابر بہار آفریں آگ کے پھول گلشن پہ برسائے گا
دسترس واں ذرا نہیں اور ہائےدل میں کیا کیا ہمارے چاؤ نہیں
اے اجل چاؤ سے بہت ہم نےنام تیرا وصال رکھا ہے
دیکھنے کا چاؤ یہ عینک اترتی ہی نہیںدیکھو تم اپنی طرف اے مہرباں تم ہو کہاں
جنس وفا کے چاؤ میں آئے تھے صبح دمبولی لگی تو خود بھی خریدار بک گئے
ساقیا کس کو ہوس ہے کہ پیو اور پلاؤاب وہ دل ہی نہ رہا اور امنگیں نہ وہ چاؤ
دو دن کے چاؤ چوز حسنؔ کے وہ ہو چکےپھر رفتہ رفتہ اپنے قرینے پہ آ رہے
نکلا تھا کس کی ناؤ میں ساحل کے چاؤ میںاب تک ہوں میں بہاؤ میں لنگر شکستہ ہے
دل جو میں گم کیا تو تم کو کیایارو اس بات کا کرو نہ چواؤ
جس طرح بچہ کوئی پہلا کھلونا رکھےمیرے معصوم دنوں کا ہے تو چاؤ پہلا
ندی میں پیار کی یکساں چڑھاؤ ہے اب تکوہی ہے شوق وہی دل میں چاؤ ہے اب تک
چاؤ جو دل میں بھرے ہیں پیارےتجھ سے کہتا ہوا شرماتا ہوں
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books