aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "گال"
سنا ہے جب سے حمائل ہیں اس کی گردن میںمزاج اور ہی لعل و گہر کے دیکھتے ہیں
بھری بہار میں اک شاخ پر کھلا ہے گلابکہ جیسے تو نے ہتھیلی پہ گال رکھا ہے
صرف تیری چپ نے میرے گال گیلے کر دئےمیں تو وہ ہوں جو کسی کی موت پر روتا نہ تھا
نہیں یہ ہے گلال سرخ اڑتا ہر جگہ پیارےیہ عاشق کی ہے امڑی آہ آتش بار ہولی میں
گلابی گال شفق سیب سرخی غازہ کنولطلسم چاہ بھنور ناز شرم نرم گری
ہے ترا گال مال بوسے کاکیوں نہ کیجے سوال بوسے کا
لاکھوں مزے ملیں مرے لب سے اگر ملیںوہ گورے گال آنکھ کے تارے ہوئے تو کیا
چمن میں کون ببولوں کی ڈال کھینچتا ہےیہاں جو آتا ہے پھولوں کے گال کھینچتا ہے
بہتا آنسو ایک جھلک میں کتنے روپ دکھائے گاآنکھ سے ہو کر گال بھگو کر مٹی میں مل جائے گا
گورا مکھڑا یے سرخ گال ترےچاندنی میں گلاب دیکھا ہے
موہن کے او دو گال تشبیہ میںسرج ایک دوجا سو جوں چند ہے
زلف کو کیوں جکڑ کے باندھا ہےاس نے بوسہ لیا تھا گال کا کیا
گال کی جانب جھکتی ہے شرماتی ہے ہٹ جاتی ہےآج ارادہ ٹھیک نہیں ہے جان تمہاری بالی کا
میں نے بس اتنا ہی لکھا آئی لو یو اور پھراس نے آگے کر دیا تھا گال انٹرنیٹ پر
جتنی ہے اک کلرک کی تنخواہ آج کلاتنا ہے بیگمات کے اک گال کا بجٹ
خدا ہی جانے اسے چوم لیں تو پھر کیا ہوجو گال نام سے بوسے کے لال ہوتا ہے
زندگی تو نے بڑی دیر لگا دی ورنہمیں تجھے ملتا ترے گال پہ بوسہ دیتا
اتنے بگڑے ہیں ڈر نہیں باقیکیا بڑے اپنے گال کھینچیں گے
پہنچ چکا ہے زمانہ زمیں سے چاند تلککہاں میں زلف، نظر، گال میں پڑا ہوا ہوں
جو ان کو لپٹا کے گال چوما حیا سے آنے لگا پسینہہوئی ہے بوسوں کی گرم بھٹی کھنچے نہ کیوں کر شراب عارض
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books