aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "گل_خود_رو"
باغ الفت میں گل جو خود رو ہےخون بلبل کا رنگ ہے بو ہے
گل خود رو کی مہک جیسے کسی جنگل میںہائے وہ گیت جو تنہائی میں گائے میں نے
آہ کو باد صبا درد کو خوشبو لکھناہے بجا زخم بدن کو گل خود رو لکھنا
خوش مذاقی شرط ہو جس کے نظارے کے لئےاس گل خود رو کو یا رب زینت ویرانہ کر
فضا صحرا کی آنکھوں سے جو دیکھیں ہیں وہ کہہ دیں گےگل خود رو کا عالم کم نہیں گلہائے گلشن سے
خود رو پودے آنسو کےپھول کھلے گا جنگل میں
میں تو خود رو درخت ہوں لیکنپیٹ بھرتا ہے میرا مٹی سے
خواب خود رو ہیں سارے آنکھوں میںمیں فقط دیکھ بھال کرتا ہوں
ہم اپنے حال پر خود رو دیے ہیںکبھی ایسی بھی حالت ہو گئی ہے
خود رو دیا کسی کو ہنسانے کے واسطےمجبوریوں سے کام لیا ہے کبھی کبھی
ہمیں رات دیکھے ہے مجبور ہو کےرلانے کو آئی تھی خود رو گئی ہے
سامنے اس چہرۂ گلفام کےہر گل خوشبو کوں خود رو بولناں
امید کا اک پیڑ اگائے نہیں اگتاخود رو ہے مگر ذہن میں شبہات کا جنگل
ابر اترا ہے چار سو دیکھواب وہ نکھرے گا خوب رو دیکھو
ناخن ترے سورج ہیں اور چاند ہتھیلی ہےآئینہ خود رو ہے شفاف بدن تیرا
خود رو ہے اگر چشمہ آئے گا مری جانبمیں بھی وہیں بیٹھا ہوں مرتا ہے جہاں پانی
خود رو ہیں ہم ہمیں نہ خزاں سے ڈرائیےصحرا کے مست پھول ہیں جنگل کی گھاس ہیں
کتنے آزاد تھے برسات کے خود رو نالےاپنی دنیا تھی کوئی پوچھنے والا ہی نہ تھا
کیسی خود رو تھی تری یاد جو آتی ہی رہیدر و دیوار دھڑکنے لگے کاشانے میں
بگولوں کی جگہ اگتی ہیں خود رو جھاڑیاں اکثرعرب کے ریگ زاروں میں بھی اب برسات ہوتی ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books