aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "گم_سم"
گم سم تنہا بیٹھا ہوگاسگریٹ کے کش بھرتا ہوگا
ایسے گم سم وہ سوچتے کیا تھےجانے یاروں کے فیصلے کیا تھے
دیوانگی کی راہ میں گم سم ہوا نہ تھا!دنیا میں اپنا کوئی کہیں آشنا نہ تھا!
چپ چپ مکان راستے گم سم نڈھال وقتاس شہر کے لیے کوئی دیوانا چاہئے
کیسا صدمہ تم پر گزراگم سم گم سم کیوں رہتے ہو
چلتے جاتے ہیں ستارے گم سمکچھ بدلتا ہے صدا سے میری
ہوا گم سم تھی سونا آشیاں تھاپرندہ رات بھر جانے کہاں تھا
ان دنوں میں ہوں تنہا تنہا ساایک گم سم خیال رہتا ہے
ایک عجب حیرت میں گم سم رہتی ہیںدیواریں دیواروں پر تصویریں بھی
ہم بھی کچھ کچھ کھوئے ہوئے ہیںآپ بھی لگتے ہیں گم سم سے
جن کو حاصل تھیں دائمی خوشیاںکس لئے آج ہیں وہ گم سم سے
دکھ ہی ایسا تھا کہ محسنؔ ہوا گم سم ورنہغم چھپا کر اسے ہنستے ہوئے اکثر دیکھا
تنہا تنہا گھوم رہا ہوں گم سمگلی گلی کوئی خود سا ڈھونڈھ رہا ہوں
میں پہلے ایسا نہیں تھا اداس گم سم سابڑا شریر بڑا مسکرانے والا تھا
یوں ہی گھر میں چپ اور گم سم رہنے سےگلیوں گلیوں گھومتے پھرنا اچھا ہے
آج تک گم سم کھڑی ہیں شہر میںجانے دیواروں سے تم کیا کہہ گئے
شاخ در شاخ ہیں گم سم طائرسر کو نیہوڑائے شجر سوچتے ہیں
گم سم کھڑی ہے میری صدا میرے آس پاسدیوار بن گئی ہے ہوا میرے سامنے
مسرت کے عالم میں گم سم ہے شاداںؔتری رہ گزر اس نے کیا دیکھ لی ہے
کیوں آج یہ محفل میں خاموشیاں بکھری ہیںگم سم ہیں کئی چہرے بیگانہ مزاجی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books