aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "अच्छाई"
بجائے کوئی شہنائی مجھے اچھا نہیں لگتامحبت کا تماشائی مجھے اچھا نہیں لگتا
اب بڑے لوگوں سے اچھائی کی امید نہ کرکیسے ممکن ہے کریلا کوئی میٹھا کر لے
ایک معمولی سی اچھائی تراشی ہے بہتاور فکر خام سے صرف نظر اس نے کیا
مجھ سے اچھائی بھی نہ کر میری مرضی کے خلافورنہ میں بھی ہاتھ کوئی دوسرا کر جاؤں گا
تمہی نے کون سی اچھائی کی ہےچلو مانا کہ میں اچھا نہیں تھا
یہ اچھائی میں بھی صابرؔ برائی ڈھونڈ لیتی ہےیہ دنیا ہے الف پر بھی کبھی شوشہ بناتی ہے
قصہ جھوٹ لگے گا سبمت اتنی اچھائی لکھ
اب نہیں ملنا کسی سے بھی پسندسب کی اچھائی برائی دیکھ لی
لے گئے شوق سے مرحوم کی ہر شے احبابچھوڑ دی طاق کے اوپر ہی اچھائی اس کی
اس بار ملی ہے جو نتیجے میں برائیکام آئی ہے اپنی کوئی اچھائی ہمارے
اک اچھائی مجھ میں اب بھی ہے باقیجھگڑے والی بات کو ٹالا کرتا ہوں
چاہتا ہوں اس قدر تجھ کو کہ ابہر برائی تیری اچھائی لگے
ہمارے شہر کو تیری بڑی ضرورت ہےادھر بھی آ کبھی اچھائی بانٹنے والے
فصلیں کاٹ برائی کیاچھائی کو بویا کر
سبھی کے جسم پہ اچھائی کی تھی مہر شکیلؔاس انجمن میں اکیلا خراب میں ہی تھا
چاندی کا بدن سونے کا من ڈھونڈ رہا ہےاوروں میں ہی اچھائی کا دھن ڈھونڈھ رہا ہے
میری اچھائی کی سند یہ ہےخود کو سب سے خراب لکھتی ہوں
شکریا تم نے بجھایا مری ہستی کا چراغتم سزاوار نہیں تم نے تو اچھائی کی
اچھے لفظوں سے نوازے یا وہ رسوائی کرےاس کو حق ہے کہ برائی کرے اچھائی کرے
اب تک جو میرے ساتھ ہوا سب برا ہواورنہ مجھے یقیں ہے میں اچھائی جانتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books