aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "आऊँगा"
اب ترے شہر میں آؤں گا مسافر کی طرحسایۂ ابر کی مانند گزر جاؤں گا
اب یہاں ہوش میں کبھی اپنےنہیں آؤں گا میں اگر آیا
اس زندگی کے مجھ پہ کئی قرض ہیں مگرمیں جلد لوٹ آؤں گا افسوس مت کرو
جس پہ چلتے ہوئے سوچا تھا کہ لوٹ آؤں گااب وہ رستہ بھی مجھے شہر بدر لگتا ہے
بھر جائیں گے جب زخم تو آؤں گا دوبارامیں ہار گیا جنگ مگر دل نہیں ہارا
آئنہ سامنے رکھو گے تو یاد آؤں گااپنی زلفوں کو سنوارو گے تو یاد آؤں گا
شاید جگہ نصیب ہو اس گل کے ہار میںمیں پھول بن کے آؤں گا اب کی بہار میں
اے زبوری پھول اے نیلے گلابمت خفا ہو میں دوبارہ آؤں گا
تو کہ دریا ہے مگر میری طرح پیاسا ہےمیں تیرے پاس چلا آؤں گا بادل کی طرح
شام تک لوٹ آؤں گا ہاتھوں کا خالی پن لیےآج پھر نکلا ہوں میں گھر سے ہتھیلی چوم کر
تم مری آنکھ کے تیور نہ بھلا پاؤ گےان کہی بات کو سمجھوگے تو یاد آؤں گا
جسم کی بوری سے باہر بھی کبھی نکل آؤں گاابھی تو اس پر خوش ہوں اس نے زندہ چھوڑ دیا ہے
بن کہے آؤں گا جب بھی آؤں گامنتظر آنکھوں سے گھبراتا ہوں میں
اشک بن کے میں نگاہوں میں تری آؤں گااے مجھے اپنی نگاہوں سے گرانے والے
مجھے خبر تھی کہ اب لوٹ کر نہ آؤں گاسو تجھ کو یاد کیا دل پہ وار کرتے ہوئے
آسماں پر کوئی کونپل سا نکل آؤں گاسالہا سال سے اس خاک میں بویا ہوا میں
میں دیوار پہ رکھ آؤں گا دیپ جلا کرسایا بن کر تم دروازے پر آ جانا
میں بھی لوٹ آؤں گا اپنے تعاقب سےتم بھی مجھ کو ڈھونڈ کے تھک جانا اک دن
اور اب کی سالگرہ پر پلان کیا ہے ترااور اب کی بار تو میں سامنے بھی آؤں گا نئیں
بار بار آؤں گا میں تیری نظر کے سامنےاور پھر اک روز تیری یاد ہو جاؤں گا میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books