aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "कोहल-ए-बसर"
غیروں میں ہوئی عام تری دولت دیداراک کحل بصر تھا کہ لٹا بے بصروں میں
اپنی آنکھوں میں جگہ دیتے ہیں مجھ کو صابرؔمیرے احباب مجھے کحل بصر سمجھے ہیں
حسن دو روزہ پہ نازاں کیوں ہودائمی کحل بصر ہیں ہم لوگ
میں کس کی نگاہوں کا ہوں وحشی کہ مری خاکاک کحل بصر چشم غزالاں کے لیے ہے
چل دیے اٹھ کے سوئے شہر وفا کوئے حبیبپوچھ لینا تھا کسی خاک بسر سے پہلے
کیسے آشوب دانش پہ رکھتا نظر میں کم آگاہ تھادے گیا مجھ کو آنکھوں کے بدلے کوئی بے بصر آئنے
شہاں کہ کحل جواہر تھی خاک پا جن کیانہیں کی آنکھوں میں پھرتے سلائیاں دیکھیں
علاج ضعف بصر نور مے ہے مستوں کوہماری آنکھوں کی چشمہ بنے گی جوئے شراب
یہی ہے غض بصر یہ ہے دیکھنا میرارہے گی آنکھ تحیر میں ڈبڈبائی ہوئی
زوال طاقت و موئے سپید و ضعف بصرانہیں سے پائے بشر موت کے قرینوں کو
سوکھ جاتے ہیں پڑے رہتے ہیں تالابوں میںیہ کنول اپنا الگ طرز بسر رکھتے ہیں
ملتی نہیں گر ذہن کو ادراک کی آنکھیںرکھتے ہی نہیں فرش پہ محروم بصر پاؤں
آ کے آنکھوں کا شبستاں مرا روشن کر دےوہ دن آتا ہے کب اے نور بصر دیکھیں تو
ایک پل جا نہ کہوں نین سوں اے نور بصرٹک نہ ہو اس دل تاریک سوں اے بدر بدر
خود تو آسیؔ یہ بسر کرتے ہیں آرام کے ساتھچین ناداروں کو زردار نہیں دیتے ہیں
اپنے ہی گھر کے فرد اگر دشمنی کریںکس آسرے پہ ہم یہ بسر زندگی کریں
غم کو دی دل نے جگہ دل کو جگہ پہلو نےایک گوشے میں کریں گے یہ بسر دونوں ساتھ
مجھے دھڑکا ہے تو بس ٹوٹ کے گر جانے کاسوچ کا کوہ گراں بار مرے سر پر ہے
انسانیت کے نام پہ کب تک لڑیں گے ہمکب تک بہے گا خون بشرؔ دیکھنا یہ ہے
بڑھا دی اک نظر میں تو نے کیا توقیر پتھر کیبنا کحل البصر اللہ رے تقدیر پتھر کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books