aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "टूटी"
منتظر کس کا ہوں ٹوٹی ہوئی دہلیز پہ میںکون آئے گا یہاں کون ہے آنے والا
ہم ہیں وہ ٹوٹی ہوئی کشتیوں والے تابشؔجو کناروں کو ملاتے ہوئے مر جاتے ہیں
ٹوٹی ہے میری نیند مگر تم کو اس سے کیابجتے رہیں ہواؤں سے در تم کو اس سے کیا
فکر عقبیٰ کی مستی اتر جائے گی توبہ ٹوٹی تو قسمت سنور جائے گیتم کو دنیا میں جنت نظر آئے گی شیخ جی مے کدے کا نظارہ کرو
ٹوٹی دیوار کا سایہ بھی بہت ہوتا ہےپاؤں جل جائیں اگر دھوپ میں چلتے چلتے
وہی ٹوٹی ہوئی کشتی ہے اپنیوہی ٹھہرا ہوا دریا ہمارا
بارشیں آئیں اور فیصلہ کر گئیںلوگ ٹوٹی چھتیں آزماتے رہے
میداں کی ہار جیت تو قسمت کی بات ہےٹوٹی ہے کس کے ہاتھ میں تلوار دیکھنا
میں نے ہاتھوں کو ہی پتوار بنایا ورنہایک ٹوٹی ہوئی کشتی مرے کس کام کی تھی
اندھیری رات طوفانی ہوا ٹوٹی ہوئی کشتییہی اسباب کیا کم تھے کہ اس پر ناخدا تم ہو
ایک ٹوٹی ہوئی زنجیر کی فریاد ہیں ہماور دنیا یہ سمجھتی ہے کہ آزاد ہیں ہم
ایک ٹوٹی ہوئی کشتی سا بنا بیٹھا ہوںنہ یہ مٹی نہ یہ پانی نہ ہوا میری ہے
رات نے ایسا پینچ لگایا ٹوٹی ہاتھ سے ڈورآنگن والے نیم میں جا کر اٹکا ہوگا چاند
ٹوٹے ہوئے خوابوں کی چبھن کم نہیں ہوتیاب رو کے بھی آنکھوں کی جلن کم نہیں ہوتی
بیچ سے ایک داستاں ٹوٹیاور پھر بن گئے فسانے دو
بے دنیائی نے اس دل کی اور بھی دنیا دار کیادل پر ایسی ٹوٹی دنیا ترک ذرا دنیا کی تھی
کس نے کہا تھا ٹوٹی ہوئی ناؤ میں چلودریا کے ساتھ آپ کی رنجش فضول ہے
سوچا یہ تھا وقت ملا تو ٹوٹی چیزیں جوڑیں گےاب کونے میں ڈھیر لگا ہے باقی کمرا خالی ہے
صبر ٹوٹے ہوئے دلوں کا نہ لےتو یوں ہی دھان پان ہے پیارے
اللہ تیرے ساتھ ہے ملاح کو نہ دیکھیہ ٹوٹی پھوٹی ناؤ سمندر میں ڈال دے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books