aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "तंग-दस्त"
مت تنگ ہو کرے جو فلک تجھ کو تنگ دستآہستہ کھینچیے جو دبے زیر سنگ دست
کیا ہو شوریدہ سروں کی گزر اوقات کہ لوگدست بے فیض و دل تنگ لیے پھرتے ہیں
یہ محبت ہے کسی سے بھی یہ ہو سکتی ہےاس میں تنگ دست و تونگر نہیں دیکھے جاتے
میں تنگ دست کہاں تک لباس پہناؤںبرہنہ جسم کئی آرزو اترتی ہے
با عمل دیکھے ہیں کتنے تنگ دستبے عمل ان واعظوں کے درمیاں
سنا ہے چند تہی دامنوں میں ظرف تو تھاسرورؔ ہم کو تونگر بھی تنگ دست ملے
یہ آپ گنیے کی لاشیں کدھر زیادہ ہیںمیں تنگ دست ہوں اس طرح کے حسابوں میں
جہان بھر کے غموں کا ٹھکانہ رکھتا ہوںکشادہ دل ہے مرا گرچہ تنگ دست ہوں میں
ترے ہی غم نے کسی سمت دیکھنے نہ دیاکہ اب ہجوم تمنا بھی تنگ دست لگے
کچھ بھی سنبھال پائے نہ ہم تنگ دست لوگیہ خاکدان جسم ہی دولت ہے آج بھی
سرمایۂ حیات تھے کچھ نقد داغ دلسچ بات تو ہے یہ کہ بہت تنگ دست تھا
فراخ دست کا یہ حسن تنگ دستی ہےجو ایک بوند کی مانند بحر ہستی ہے
مستقل فکر تنگ دستی ہےہم ہیں اور دور فاقہ مستی ہے
عذاب تنگ دستی میں پڑا ہےدوانہ پھر بھی مستی میں پڑا ہے
ہے جب تک دشت پیمائی سلامترہے گی آبلہ پائی سلامت
دور تک دشت میں اجالا ہےجانے کس قہر کا حوالہ ہے
کبھی تو دست ہمہ گیر میں سبو ہو جائےیہ خاک بھی کبھی آسودۂ نمو ہو جائے
تنگ دستی میں کرو لوگو گزارا دیکھ کراپنی نیندیں مت اڑاؤ خواب مہنگا دیکھ کر
تنگ دستی میں بھی اشعار نہیں بیچے ہیںاپنے اسلاف کے آثار نہیں بیچے ہیں
تو دوست کسو کا بھی ستم گر نہ ہوا تھااوروں پہ ہے وہ ظلم کہ مجھ پر نہ ہوا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books