aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "तदाबीर"
کہانیاں ہی سہی سب مبالغے ہی سہیاگر وہ خواب ہے تعبیر کر کے دیکھتے ہیں
ترے خیال کو زنجیر کرتا رہتا ہوںمیں اپنے خواب کی تعبیر کرتا رہتا ہوں
کوئی افسانۂ زندان سناتا ہے مجھےاور جینے کی تدابیر بتاتا ہے مجھے
پڑ گئیں الٹی تدابیر ستمدام خود کردہ میں صیاد آیا
اس نے جلتی ہوئی پیشانی پہ جب ہاتھ رکھاروح تک آ گئی تاثیر مسیحائی کی
وہ جو تعمیر ہونے والی تھیلگ گئی آگ اس عمارت میں
میں نے دیکھا ہے بہاروں میں چمن کو جلتےہے کوئی خواب کی تعبیر بتانے والا
اپنی تعبیر کے چکر میں مرا جاگتا خوابروز سورج کی طرح گھر سے نکل پڑتا ہے
الٹی ہو گئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیادیکھا اس بیماری دل نے آخر کام تمام کیا
خواب کی تعبیر پر اصرار ہے جن کو ابھیپہلے ان کو خواب سے بیدار ہونا چاہئے
لیلیٰ کا ناقہ دشت میں تاثیر عشق سےسن کر فغان قیس بجائے حدی چلے
ہے وہ اک خواب بے تعبیر اس کوبھلا دینے کی نیت ہے نہیں تو
اپنی تعمیر جان و دل کے لیےاپنی بنیاد ہم کو ڈھانی ہے
کیا حسیں خواب محبت نے دکھایا تھا ہمیںکھل گئی آنکھ تو تعبیر پہ رونا آیا
تم نہ آؤ گے تو مرنے کی ہیں سو تدبیریںموت کچھ تم تو نہیں ہو کہ بلا بھی نہ سکوں
خشت پشت دست عجز و قالب آغوش وداعپر ہوا ہے سیل سے پیمانہ کس تعمیر کا
زندگی بھر کی یہ تاخیر اپنیرنج ملنے کا سوا کرتی ہے
تقدیر بھی مجبور ہے، تدبیر بھی مجبوراس کہنہ عقیدے کو مٹانے کے لیے آ
مرنے کی اے دل اور ہی تدبیر کر کہ میںشایان دست و بازوئے قاتل نہیں رہا
کوچ ہے خوابوں سے تعبیروں کی سمتوں میں تو پھرجائیے پر دم بہ دم برباد جاتے جائیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books