aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "तरमीम"
سیمابؔ اجتہاد ہے حسن طلب مراترمیم چاہتا ہوں مذاق جمال میں
ہے اب بھی وقت زاہد ترمیم زہد کر لےسوئے حرم چلا ہے انبوہ بادہ خواراں
سانچوں میں برابر ڈھلتا جا رفتار جہاں سے پھیر نہ منہتنسیخ تو کیا اس دفتر میں جینا ہے تو کچھ ترمیم نہ کر
کہیں اضافہ کہیں حذف تو کہیں ترمیمکہیں کی اب وہ مری داستاں نہ رکھیں گے
تمہارا قول کیوں کر معتبر ٹھہرے کہ تم اس میںکبھی تنسیخ کرتے ہو کبھی ترمیم کرتے ہو
میں اس کہانی میں ترمیم کر کے لایا ہوںجو تم کو پہلے سنائی تھی مسترد سمجھو
وفا کے باب میں ترمیم ہو رہی ہے غزلؔہمارے بعد کوئی فیصلہ ہوا ہے کیا
رات پیچھے پڑ گئی تھی خوف کے سائے لیےخواب سے آگے نکل کر وقت میں ترمیم کی
اک فرض ہے تعظیم روایات بہ ہر طوراک فرض ہے ترمیم روایات نہ کرنا
سنوار لیتا ہوں جب متن جاں کی نوک پلککچھ اس میں اور بھی ترمیم کرنے لگتا ہوں
اس گفتگو کی طرز میں ترمیم کیجئےکب تک میں خاموشی سے سنوں آپ کی نہیں
بس یہی حاصل ہوا ترمیم کی ترمیم سےحاصل و مقصود میں پہلی سی دوری رہ گئی
بیکار میں ہم مانگتے رہتے ہیں دعائیںکیوں اپنے ہی لکھے میں وہ ترمیم کرے گا
گفتگو کرتے ہیں باہم جام و پیمانہ ابھیقابل ترمیم ہے آئین مے خانہ ابھی
تیرے محبوب کا آئین ہے عین فطرتاس میں ترمیم کے طالب کو پشیماں کر دے
اب ہے نظام عشق میں ترمیم کا چلنتاروں کا بھی شمار نہیں کر رہے ہیں لوگ
نگاہ و دل کی وسعت میں ہمیں ترمیم کرنی ہےنظر کیا ہے جو حسن یار سے آگے نہیں جاتی
اب کسی ترمیم کا مت سوچنامیں مکمل فیصلہ ہوں اور بس
تم نے قانون میں ترمیم کی زحمت کیوں کیہم نے خود قید کی میعاد بڑھا لی ہوتی
کیسے ان سچے جذبوں کی اب اس تک تفہیم کروںروٹھنے والا گھر آئے تو لفظوں میں ترمیم کروں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books