aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "थकते"
یہ لوگ کیوں بھلا تھکتے دکھائی دیتے نہیںاب اور کتنا ترا انتظار چاہتے ہیں
یہ روح کھینچتی چلی جا رہی ہے کس کی طرفیہ پاؤں کیوں نہیں تھکتے ہمارے چلتے ہوئے
گھڑی کے پیر تھکتے ہی نہیں کیاگھڑی ایجاد کی تھی کس گھڑی میں
دعا میں ہاتھ تھکتے جا رہے تھےابھی گرتے کہ یکسر آ گئے تم
کیسے دیوانے ہیں لکھتے ہوئے تھکتے ہی نہیںایک ہی لفظ کو سیدھا کبھی الٹا لکھنا
جو خود کو داعیان حریت کہتے نہیں تھکتےانہیں پوچھیں ذرا برہان وانی کس کو کہتے ہیں
خواب نہیں تھکتے ہیں ماں کےگروی زیور ہو جاتے ہیں
ملتا کسی نظر کا سہارا اگر ہمیںتھکتے نہ یوں حیات کے بار گراں سے ہم
سکھی رہیں وہ ہاتھ جو ڈلیا بنتے کبھی نہیں تھکتےسندیسہ اس ماں کو جس کی آتما خالی بھیجو ناں
مرے پاؤں تھکتے نہیں ہے سفر سےکوئی تو بتائے یہ کیسا سفر ہے
تھکن کا شور مچاتے ہوئے نہیں تھکتےوہ جن کی راہ میں رخنہ تو دور خم بھی نہیں
ہاتھ تھکتے نہیں رنگوں کے ہیولے بن کراہل فن کو سر کاغذ خط پر کار بہت
جواں عزم رکھتے ہیں راہ وفا میںکہاں ہم یہ تھکتے قدم دیکھتے ہیں
مہلت کسے ملے ہے یہاں لب کشائی کیآنکھوں میں ناچ ناچ کے تھکتے رہے سوال
ہے دور بہت دور وہ سرسبز جزیرہجائے گا وہاں کون کہ تھکتے ہیں ارادے
تعریف میری کر کے بھی تھکتے نہ تھے جو لوگاب بھی وہی ہوں ان کو مگر کیا بتاؤں میں
کیا روبینہؔ ترے ہاتھ تھکتے نہیںلکھتے لکھتے کہانی کا کردار سا
لوگ جو واہ واہی سے تھکتے نہ تھےعیب دکھتا انہیں اب ہنر میں مرا
رقص درویش کا بڑھتا ہی چلا جاتا ہےتھکتے جاتے ہیں سبھی ڈھول بجانے والے
اپنے اپنے سفر پر ہیں کب سے رواں پھر بھی کیا بات ہے دونوں تھکتے نہیںآپ راہوں میں کانٹے بچھاتے ہوئے ہم زمینوں کو گلزار کرتے ہوئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books