aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "दीवार-ओ-दर"
دیوار و در سا چاہیے دیوار و در مجھےدیوانگی میں یاد نہیں اپنا گھر مجھے
دل کے دیوار و در پہ کیا دیکھابس ترا نام ہی لکھا دیکھا
اپنے دیوار و در سے پوچھتے ہیںگھر کے حالات گھر سے پوچھتے ہیں
فقط مال و زر دیوار و در اچھا نہیں لگتاجہاں بچے نہیں ہوتے وہ گھر اچھا نہیں لگتا
دیوار و در تھے جان سرائے نکل گئےاس بار سائبان سے سائے نکل گئے
رکھتے تھے تصویروں سے دیوار و در آبادایسے بھی کچھ شہر ہوئے ہیں مٹ مٹ کر آباد
کوئی دیوار و در نہیں ہوتاشور کا کوئی گھر نہیں ہوتا
یہ ہم جو ہجر میں دیوار و در کو دیکھتے ہیںکبھی صبا کو کبھی نامہ بر کو دیکھتے ہیں
دیوار و در کو اور بھی ویران کر گئےوہ سب بچھڑنے والے بچھڑ کر کدھر گئے
روشنی میں کس قدر دیوار و در اچھے لگےشہر کے سارے مکاں سارے کھنڈر اچھے لگے
دیوار و در کے ساتھ کوئی انتظام ہےرکتا مگر چلوں کہ مرے گھر پہ شام ہے
زمیں سے رشتۂ دیوار و در بھی رکھنا ہےسنوارنے کے لیے اپنا گھر بھی رکھنا ہے
تیرے خیال کے دیوار و در بناتے ہیںہم اپنے گھر میں بھی تیرا ہی گھر بناتے ہیں
اکیلے کیا پس دیوار و در گئے ہم تمسگان خفتہ کو ہشیار کر گئے ہم تم
اپنی مجبوری کو ہم دیوار و در کہنے لگےقید کا ساماں کیا اور اس کو گھر کہنے لگے
میری صورت سایۂ دیوار و در میں کون ہےاے جنوں میرے سوا یہ میرے گھر میں کون ہے
عجیب صبح تھی دیوار و در کچھ اور سے تھےنگاہ دیکھ رہی تھی کہ گھر کچھ اور سے تھے
دیوار و در کے واسطے منظر نہ لائیےباہر کے رہنے والے کو اندر نہ لائیے
چھت کی کڑیاں جانچ لے دیوار و در کو دیکھ لےمجھ کو اپنانے سے پہلے میرے گھر کو دیکھ لے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books