aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "पत-झड़"
بہت قریب ہے پت جھڑ کی رت پلک نہ اٹھازمیں سے عکس اٹھا دھوپ کی چمک نہ اٹھا
پت جھڑ کو رہنما بنا کرکلیوں نے عجیب گل کھلائے
باغ سناٹا دھول اور پت جھڑباغبانی کا کیا کریں صاحب
جھونکے کچھ ایسے تھپکتے ہیں گلوں کے رخسارجیسے اس بار تو پت جھڑ سے بچا ہی دیں گے
پیڑ پت جھڑ میں لہو روتے ہیں افسردہ نہ ہوشاخ میں نم ہے تو پھر موسم گل دور نہیں
گلے لگ کر میں رویا تھا سبھی پیڑوں سے پت جھڑ میںسو مجھ سے گفتگو کرنے لگے اشجار چپکے سے
پھر برف گری اک گزری ہوئی پت جھڑ کی بہاریں یاد آئیںاس رت کی نچنت ہواؤں میں ہیں کچھ ٹیسیں اتنی دکھن تو یہی
اگر گل کی کوئی پتی جھڑی ہےتو سو سو بار بلبل گر پڑی ہے
پت جھڑوں کی کہانیاں پڑھناسارا منظر کتاب سا ہوگا
اک جسم سے جوانی ایسے بچھڑ رہی ہےجیسے دلھن کی مہندی بستر پہ جھڑ رہی ہے
اچھا ہوا کہ دیکھنے آیا نہ وہ ہمیںچہرے پہ پت جھڑوں کی بھی عزت اسی میں تھی
سب پات جھڑ چکے ہیں دیے بھی شکستہ ہیںرقص و جنوں کی رت میں اکیلی ہوئی ہوا
ممکن ہے میرا حال بھی اب کے درست ہوپتھ جھڑ کے بعد جیسے یہ پودا ہرا ہوا
اس نخل نا مراد سے جو پات جھڑ گئےاندھی خنک ہواؤں کے اب کام آئیں گے
سبھی جھاڑ کوں پت جھڑی باؤ آیاچکر کھانس پر ہے نظر تو دسوں شاہ
عین ممکن ہے ابھر آئے ستارہ ایسارات کے پنکھ جھڑیں اور سحر ہو جائے
اداسی پت جھڑوں کی شام اوڑھے راستہ تکتیپہاڑی پر ہزاروں سال کی کوئی عمارت سی
پیڑوں پہ کبھی ہم نے بھی پتھراؤ کیا تھاشاخوں سے مگر سوکھے ہوئے پات جھڑے تھے
چونے کے کاغذوں پہ جھڑیں ہیں جو اپنے شعریعنی کہ آ رہی ہے دوالے کی شاعری
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books