aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "बुज़दिलों"
میں نے تجھے معاف کیا جا کہیں بھی جامیں بزدلوں پہ اپنی کماں تانتی نہیں
محبتوں کو چھپاتے ہو بزدلوں کی طرحیہ اشتہار گلی میں لگانا چاہئے تھا
آؤ ہوا کے ہاتھ کی تلوار چوم لیںاب بزدلوں کی فوج سے لڑنا فضول ہے
مصیبت میں بشر کے جوہر مردانہ کھلتے ہیںمبارک بزدلوں کو گردش قسمت سے ڈر جانا
بزدلوں سے میں کوئی معرکہ جیتوں بھی تو کیاکوئی لشکر مری جرأت کے برابر بھی تو ہو
یہ کیا کہ بزدلوں کی طرح گفتگو کریںپیش حریف شان حریفانہ چاہئے
میں بھی اک پتھر لیے تھا بزدلوں کی بھیڑ میںاور اب یہ ڈر ہے اس نے مجھ کو پہچانا نہ ہو
مجھ کو جنگل دیا ہے جینے کوبزدلوں کو مچان کب دے گا
کدورت سے بھرے دل ہیں مگر دعوے محبت کےسو ایسے بزدلوں کے دل کو نفرت کا قلعہ جانا
ہم پہ غلبہ کی یہی ایک تو صورت تھی وسیمؔبزدلوں نے یوں ہی خانوں میں نہیں بانٹا ہے
میں اخوت پسند ہوں لیکنبزدلوں میں مرا شمار نہ کر
تو جنہیں شورویر سمجھے ہےبزدلوں کی یہ ذات ہے پیارے
جگنو چمک رہے تھے اجالے میں عشق کےدائمؔ قیام کرتی کہاں بزدلوں میں رات
نہیں ہے کام بزدلوں کا عشق کے محاذ پریہاں سبھی دلیر ہیں جو تو بھی ہے دلیر رک
غیر کیا معرکے میں آئیں گےبزدلوں کا یہاں گزر بھی ہے
راہ جس نے چلی غافلوں کی طرحقتل بھی وہ ہوا بزدلوں کی طرح
الفاظ بزدلوں کے ہیں ہتھیار ساتھیودونوں طرف ہے ہاتھ میں تلوار چپ رہو
بزدلوں کی طرح چھپ کے حملہ نہ کراپنے دشمن کو بھی کر کے آگاہ دیکھ
کوئی بھی در وا نہیں ہوتا یہاں میرے لیےمل نہ پائیں گی پناہیں بزدلوں کے شہر میں
بزدلوں کو اس جہاں میں پوچھتا کوئی نہیںتجھ کو دنیا سے نہ یوں بیزار ہونا چاہیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books