اقرار کوئی اور نہ انکار چپ رہو
بے سود ساری گرمئ گفتار چپ رہو
الفاظ بزدلوں کے ہیں ہتھیار ساتھیو
دونوں طرف ہے ہاتھ میں تلوار چپ رہو
چاہے تم اس کو روز گراؤ تمام عمر
تعمیر روز ہوگی یہ دیوار چپ رہو
فلموں میں جنگ دیکھی ہے اس نسل نے ابھی
سچ مچ بھی دیکھ لینے دو اک بار چپ رہو
تم شاعری کرو یہ تمہارا نہیں ہے کام
یہ طے کریں گے فوج کے سردار چپ رہو
آنکھوں میں غیظ شکل پہ سختی بھنووں میں بل
دیکھو بگڑ بھی سکتے ہیں سرکار چپ رہو
کہہ دو امیر امامؔ سے کوئی نہیں حصول
ہے میر صاحبی ابھی بے کار چپ رہو
- کتاب : صبح بخیر زندگی (Pg. 91)
- Author :امیر امام
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.