aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रिश्वत"
دفتر عشق کا سرکاری ملازم ہوں میںلوٹ جاؤں گا تری دید کی رشوت لے کر
گرہ میں رشوت کا مال رکھیےضرورتوں کو بحال رکھیے
قتل کا مجرم رشوت دے کر چھوٹ گیاقسمت دیکھو میرے سر الزام ہوا
کسی بھی طرح رشوت دے کے پکی نوکری کر لومیاں ڈیوٹی تمہیں لے دے کے سرکاری تو کرنی ہے
ہو رہا ہے جس قدر بھی شوقؔ صاحب انسداداتنی ہی کٹتی ہے رشوت مولی گاجر کی طرح
منہ لگی عمال عہد نو کے بھیکسی قدر گستاخ رشوت ہو گئی
قاضی خبر لے مے کو بھی لکھا ہے واں مباحرشوت کا ہے جواز تری جس کتاب میں
اجل نے کام اپنا کر دیا رشوت نہیں کھائیمیں کافی دیر تک چیخا کہ پیسہ لے کے آیا ہوں
در گزرتا جان تک کرتا زمیں اوس سے عزیزمجھ سے دربان در جاناں جو رشوت مانگتا
جھوٹ دغا، نفرت اور رشوت ذہنوں کے نیلام ہوئے ہیںاور ترازو میں سونے کے تلتے ہیں ایمان نہ پوچھ
کوئی شعبہ ہو آج کل تو شادؔنذر و رشوت کا راج ہوتا ہے
جس کو رشوت کی رہ گزر کہیےہم نے وہ راستہ نکالا ہے
خوش نما لفظوں کی رشوت دے کے راضی کیجیےروح کی توہین پر آمادہ رہتا ہے بدن
رشوت کو حق سمجھ کر بھرتے ہیں جیب اپنیہر طرح کر رہے ہیں سامان بہتری کے
حرص و ہوس کا دور ہے مجبور ہیں عوامرشوت ادائیگی کا گنہ گار میں بھی ہوں
رشوت کے دم قدم سے سلامت ہے زندگیدل کھول کر تمام ہی خوشیاں منائیے
ہمت افزائی نہ جب عمال معمولی نے کیپہنچی رشوت افسران درجۂ اول کے پاس
یہ فضل ربی ہے رشوت نہ بولئے اس کوتو ایسے مال کا کھانا حرام تھوڑی ہے
نمازیں بھی ادا ہوتی رہیں ان کی مگر جب بھیملی رشوت تو حاکم نے چھپا کر جیب میں رکھ لی
میں رشوت کے مسائل پر نمازیں پڑھ نہ پایابدی کے ساتھ مجھ سے بندگی ہوتی نہیں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books