aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सर-ए-नियाज़"
سر نیاز جھکانا کوئی مذاق نہیںانائے قلب مٹانا کوئی مذاق نہیں
سر نیاز وہ سودا نظر نہیں آتاوہ جیسا پہلے تھا ویسا نظر نہیں آتا
اپنے ہی سجدے کا ہے شوق میرے سر نیاز میںکعبۂ دل ہے سامنے محو ہوں میں نماز میں
حریم ناز کہاں اور سر نیاز کہاںکہاں کا سجدہ کسے ہوش ہے نماز کہاں
نگہ گستاخ تیور تند کون آیا سر محفلنیازؔ آتے ہی تیرے فکر سب کو ہو گئی اپنی
وہ ہمیں تھے جو ترے نام پر سر دار ہنس کے گزر گئےکسی فلسفی سے نہ بن پڑا نہ فقیہ وقت ہی جا سکے
سر بکف میں بھی تھا سر مقتلتیر وہ بھی لئے کمان میں تھا
سر نیاز کی عظمت کا کچھ خیال رہےبلند اور کرو اپنے آستانے کو
جبین شوق کو آسودگی نصیب ہوئیسر نیاز کو جب تیرا آستانہ ملا
مجھے ریاضت و طاعت پر اعتماد نہیںسر نیاز مرا تیرا آستانہ ہے
کیا غضب ہے کہ موسم گل میںخشک برگ و ثمر کی بات چلی
امید و یاس کے گھر میں رہا قیام اپناچلے سفر پہ تو امید واپسی نہ رہی
سامنے روئے یار ہو سجدے میں ہو سر نیازیونہی حریم ناز میں آٹھوں پہر نماز ہو
ہر منظر-بہار میں تیرا جمال ہےوحشت سر نیاز جھکائے کہاں کہاں
کسی کے ناز کی تصویر کھنچتی جاتی ہےسر نیاز ہم اپنا جھکائے جاتے ہیں
فرخؔ اگر ہے ناصیہ سائی کا حوصلہپہلے سر نیاز تو پیدا کرے کوئی
سر نیاز جھکانا محبتیں دینایہ بزدلی نہیں دراصل خاکساری ہے
اب انقلاب دہر کی باتیں کہاں نیازؔجس فکر و فن پہ ناز تھا کب کا بدل گیا
زندگی اپنی نیازؔ خستہایسی گزری کہ خدا یاد آیا
لاکھ قدم قدم پہ ہیں راہ وفا میں مشکلیںصبر کو رہنما بنا رسم ستم گری نہ دیکھ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books