خبر یہ کر دے کوئی بے وفا زمانے کو
خبر یہ کر دے کوئی بے وفا زمانے کو
کہ آج جی مرا چاہا ہے مسکرانے کو
خیال یار سے کیا کیا امید باندھی تھی
خیال یار بھی آیا تو دل دکھانے کو
خبر کہاں تھی کسے انقلاب کہتے ہیں
تری نگاہ نے سمجھا دیا زمانے کو
سر نیاز کی عظمت کا کچھ خیال رہے
بلند اور کرو اپنے آستانے کو
قبا دریدہ کوئی اور کوئی گریباں چاک
کہا تھا کس نے شگوفوں سے مسکرانے کو
سراجؔ میں بھی عجب ہوں عجیب قسمت ہے
کہ جو بھی آیا وہ آیا مجھے جلانے کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.