aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "साग़र"
ویراں ہے مے کدہ خم و ساغر اداس ہیںتم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے
گو ہاتھ کو جنبش نہیں آنکھوں میں تو دم ہےرہنے دو ابھی ساغر و مینا مرے آگے
کیا بھلا ساغر سفال کہ ہمناف پیالے کو جام کر رہے ہیں
کسی طرح تو جمے بزم مے کدے والونہیں جو بادہ و ساغر تو ہاؤ ہو ہی سہی
سوجھ بوجھ کی بات نہیں ہے من موجی ہے مستانہلہر لہر سے جا سر پٹکا ساگر گہرا بھول گیا
اور بازار سے لے آئے اگر ٹوٹ گیاساغر جم سے مرا جام سفال اچھا ہے
آؤ اک سجدہ کریں عالم مدہوشی میںلوگ کہتے ہیں کہ ساغرؔ کو خدا یاد نہیں
حشر میں کون گواہی مری دے گا ساغرؔسب تمہارے ہی طرفدار نظر آتے ہیں
وقت کی چند ساعتیں ساغرؔلوٹ آئیں تو کیا تماشا ہو
ساغرؔ وہ کہہ رہے تھے کہ پی لیجیے حضوران کی گزارشات سے گھبرا کے پی گیا
نہ چھیڑ اے ہم نشیں کیفیت صہبا کے افسانےشراب بے خودی کے مجھ کو ساغر یاد آتے ہیں
کعبے ہی میں ہر سجدے کو کہتے ہیں عبادتمے خانے میں ہر جام کو ساغر نہیں کہتے
لٹاتے دولت دنیا کو میکدے میں ہمطلائی ساغر مے نقرئی سبو کرتے
جو غم ملا ہے بوجھ اٹھایا ہے اس کا خودسر زیر بار ساغر و بادہ نہیں کیا
ساقی تجھے اک تھوڑی سی تکلیف تو ہوگیساغر کو ذرا تھام میں کچھ سوچ رہا ہوں
دینا وہ اس کا ساغر مے یاد ہے نظامؔمنہ پھیر کر ادھر کو ادھر کو بڑھا کے ہاتھ
کیوں گردش مدام سے گھبرا نہ جاے دلانسان ہوں پیالہ و ساغر نہیں ہوں میں
بارہا دیکھا ہے ساغرؔ رہ گزار عشق میںکارواں کے ساتھ اکثر رہنما ہوتا نہیں
مے بھی ہے مینا بھی ہے ساغر بھی ہے ساقی نہیںدل میں آتا ہے لگا دیں آگ مے خانے کو ہم
چشم ساقی سے پیو یا لب ساغر سے پیوبے خودی آٹھوں پہر ہو یہ ضروری تو نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books