aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सेहराओं"
پھول ببول کے اچھے ہیں لیکن ساکت تصویروں میںسچ مچ کے صحراؤں کی تو اس دل جیسی صورت ہے
ہے عجب فیصلے کا صحرا بھیچل نہ پڑیے تو پاؤں جلتے ہیں
کوچے کو تیرے چھوڑ کر جوگی ہی بن جائیں مگرجنگل ترے پربت ترے بستی تری صحرا ترا
ہوتا ہے نہاں گرد میں صحرا مرے ہوتےگھستا ہے جبیں خاک پہ دریا مرے آگے
ایسے آہوئے رم خوردہ کی وحشت کھونی مشکل تھیسحر کیا اعجاز کیا جن لوگوں نے تجھ کو رام کیا
ہر کوئی دل کی ہتھیلی پہ ہے صحرا رکھےکس کو سیراب کرے وہ کسے پیاسا رکھے
رہرو راہ محبت رہ نہ جانا راہ میںلذت صحرا نوردی دورئ منزل میں ہے
اک درد کا پھیلا ہوا صحرا ہے کہ میں ہوںاک موج میں آیا ہوا دریا ہے کہ تم ہو
میں تو جلتے ہوئے صحراؤں کا اک پتھر تھاتم تو دریا تھے مری پیاس بجھاتے جاتے
آنسو روکے نور نہائےدل دریا تن صحرا چاند
بات یہ ہے کہ سکون دل وحشی کا مقامکنج زنداں بھی نہیں وسعت صحرا بھی نہیں
بھڑکائیں مری پیاس کو اکثر تری آنکھیںصحرا مرا چہرا ہے سمندر تری آنکھیں
صحرائے زندگی میں کوئی دوسرا نہ تھاسنتے رہے ہیں آپ ہی اپنی صدائیں ہم
مجنوں نے شہر چھوڑا تو صحرا بھی چھوڑ دےنظارے کی ہوس ہو تو لیلیٰ بھی چھوڑ دے
مرے ہاتھوں سے لگ کر پھول مٹی ہو رہے ہیںمری آنکھوں سے دریا دیکھنا صحرا لگے گا
جیسے صحراؤں میں ہر شام ہوا چلتی ہےاس طرح مجھ میں چلو اور مجھے جل تھل کر دو
اک اجنبی جھونکے نے جب پوچھا مرے غم کا سببصحرا کی بھیگی ریت پر میں نے لکھا آوارگی
تیرا در چھوڑ کے میں اور کدھر جاؤں گاگھر میں گھر جاؤں گا صحرا میں بکھر جاؤں گا
نکل کے صحرا سے جس نے روما کی سلطنت کو الٹ دیا تھاسنا ہے یہ قدسیوں سے میں نے وہ شیر پھر ہوشیار ہوگا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books