aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सैल-ए-बला-ख़ेज़"
چلو یہ سیل بلا خیز ہی بنے اپناسفینہ اس کا خدا اس کا ناخدا اس کا
جس طرح سیل بلا خیز میں بستی بہہ جائےاس طرح اس کی امیدوں کا نگر ختم ہوا
وحشت شوق مقدر تھی سو بچتے کب تکاب تو یہ سیل بلا خیز جہاں لے جائے
میں اپنے جسم کے اندر تھا عافیت سے مگرلہو کے سیل بلا خیز میں یہ گھر بھی گیا
وقت سجدہ جو ترے پاؤں پہ ٹپکا تھا ندیمؔقطرۂ اشک مرا سیل بلا خیز ہوا
سڑکوں پر اک سیل بلا تھا لوگوں کامیں تنہا تھا اس میں کیا تھا لوگوں کا
مثال سیل بلا نہ ٹھہرے ہوا نہ ٹھہرےلگائے جائیں ہزار پہرے ہوا نہ ٹھہرے
رقص یک نور کبھی سیل بلا دیکھتا ہوںذہن پر چھائی ہوئی دھند میں کیا دیکھتا ہوں
ٹوٹ گیا ہوا کا زور سیل بلا اتر گیاسنگ و کلوخ رہ گئے لہر گئی بھنور گیا
دل اپنا حریف سیل بلا اب کیا کہیں کتنا ٹوٹ گیاآج اور تھپیڑے ٹکرائے آج اور کنارا ٹوٹ گیا
سیل بلائے غم نہ پوچھ کتنے گھروندے ڈھ گئےناؤ تو خیر ناؤ تھی ساتھ کنارے بہہ گئے
آتش رنج و الم سیل بلا سامنے ہےپیکر خاک میں ہونے کی سزا سامنے ہے
مدت ہوئی طوفان بلا خیز کو گزرےکچھ لوگ ہیں اب تک جو نکلتے نہیں گھر سے
کیسا الزام سر موج بلا خیز کہ ہمہو گئے غرق کناروں سے کنارہ کرتے
اندیشۂ طوفان بلا خیز بہت ہےاس واسطے ہم قطرے کو دریا نہیں کرتے
کتنی ہی بارشیں ہوں شکایت ذرا نہیںسیلانیوں کو خطرۂ سیل بلا نہیں
جس جا کہ پائے سیل بلا درمیاں نہیںدیوانگاں کو واں ہوس خانماں نہیں
رفتۂ سیل بلا ہوں یہ مری عادت ہےاپنی کشتی کسی گرداب میں ڈالے رکھنا
لاکھ مجھے دوش پہ سر چاہیئےسیل بلا کو مرا گھر چاہیئے
ہم تو سیل بلا کی نذر ہوئےدوسروں کو مگر بچانا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books