aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हिचकी"
زندگی بھر کے شکوے گلے تھے بہت وقت اتنا کہاں تھا کہ دہراتے ہمایک ہچکی میں کہہ ڈالی سب داستاں ہم نے قصے کو یوں مختصر کر لیا
آخری ہچکی ترے زانو پہ آئےموت بھی میں شاعرانہ چاہتا ہوں
آخری ہچکی لینی ہے اب آ جاؤبعد میں تم کو کون بلانے والا ہے
نسیم صبح گلشن میں گلوں سے کھیلتی ہوگیکسی کی آخری ہچکی کسی کی دل لگی ہوگی
وہ رشک غیر پر رو رو کے ہچکی میری بندھ جانافریبوں سے وہ تیرا شک مٹانا یاد آتا ہے
کر دیا تیرے تغافل نے ادھورا مجھ کوایک ہچکی اگر آ جائے تو پورا ہو جاؤں
مری بے ساختہ ہچکی مجھے کھل کر بتاتی ہےترے اپنوں کو گاؤں میں تو اکثر یاد آتا ہے
ہچکی تھمتی ہی نہیں ناصرؔآج کسی نے یاد کیا ہے
نزع میں ہچکی نہیں آئی مجھےبھولنے والے خدارا یاد کر
شام ہوئی اور سورج نے اک ہچکی لیبس پھر کیا تھا کوسوں تک سناٹا تھا
تم کو ہچکی آنے سے بھی دقت تھیمیں نے تم کو یاد ہی کرنا چھوڑ دیا
پسینہ اشک حسرت بے قراری آخری ہچکیاکٹھا کر رہا ہوں آج سامان سفر اپنا
آخری ہچکی سے پہلے چارہ گر سے پوچھ لوںجو نظر آتا نہیں رشتہ کہاں لے جائے گا
وہ مجھے یاد تو کرے گا نادیکھ ہچکی خرید لائی ہوں
اسے یاد تھی کل کی تاریخ شایدسسکتی رہی لے کے ہچکی اداسی
لب پہ ہچکی بھی ہے تبسم بھیجانے ہم کس سے مل رہے ہیں گلے
اب مرنا بھی مشکل ہے وہ پوچھ رہے ہیں بالیں پرکس نے اس کو یاد کیا ہے کیسی ہچکی آئی ہے
کئی دن سے کوئی ہچکی نہیں ہےوو ہم کو یاد اب کرتی نہیں ہے
جسے سنانے گیا تھا میں زندگی کی نویدوہ شخص آخری ہچکی کے انتظار میں تھا
پہلے پہل تو مجھ کو ہچکی آتی تھیبعد میں تیرے نام کی چٹی آتی تھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books