aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हुकूमत"
آغاز محبت ہے آنا ہے نہ جانا ہےاشکوں کی حکومت ہے آہوں کا زمانا ہے
سر میں وہ انتظار کا سودا نہیں رہادل پر وہ دھڑکنوں کی حکومت نہیں رہی
ایک آنسو بھی حکومت کے لیے خطرہ ہےتم نے دیکھا نہیں آنکھوں کا سمندر ہونا
کس قوم کے دل میں نہیں جذبات براہیمکس ملک پہ نمرود حکومت نہیں کرتا
جنہیں خیال ہو آنکھوں کا لوٹ جائیں وہاب اس کے بعد حکومت سفر میں دھول کی ہے
میں نے بھیجا تجھے ایوان حکومت میں مگراب تو برسوں ترا دیدار نہیں ہو سکتا
میں جہاں قتل ہو رہا ہوں وہاںمیرے اجداد نے حکومت کی
خدا کے پاک بندوں کو حکومت میں غلامی میںزرہ کوئی اگر محفوظ رکھتی ہے تو استغنا
مری غزل کی طرح اس کی بھی حکومت ہےتمام ملک میں وہ سب سے خوبصورت ہے
آج اک دانۂ گندم کے بھی حق دار نہیںہم نے صدیوں انہیں کھیتوں پہ حکومت کی ہے
سر کی بازار سیاست میں نہیں ہے قیمتسر پہ جب تاج نہیں ہے تو حکومت مت کر
تمہارے عہد حکومت کا سانحہ یہ ہےکہ اب تو لوگ گھروں سے بھی کم نکلتے ہیں
عشق نے جب بھی کسی دل پہ حکومت کی ہےتو اسے درد کی معراج عنایت کی ہے
دعویٰ جمہوریت کا ہے ہر آنیہ حکومت بھی کیا حکومت ہے
ہوئی نہ عام جہاں میں کبھی حکومت عشقسبب یہ ہے کہ محبت زمانہ ساز نہیں
اک عمر سے قائم ہے یہ راتوں کی حکومتاک عمر سے میں خواب سحر دیکھ رہا ہوں
یار اک بار پرندوں کو حکومت دے دویہ کسی شہر کو مقتل نہیں ہونے دیں گے
یہ دبدبہ یہ حکومت یہ نشۂ دولتکرایہ دار ہیں سب گھر بدلتے رہتے ہیں
دولت ہے بڑی چیز حکومت ہے بڑی چیزان سب سے بشر کے لئے عزت ہے بڑی چیز
اگر وہ چاہیں تو زندہ جلا بھی سکتے ہیںدعا کے ہاتھ حکومت کی بے بسی ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books