aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हौसलों"
اک فرصت گناہ ملی وہ بھی چار دندیکھے ہیں ہم نے حوصلے پروردگار کے
اڑان والو اڑانوں پہ وقت بھاری ہےپروں کی اب کے نہیں حوصلوں کی باری ہے
حوصلوں پے ان پرندوں کے نہ کرنا شک کبھیہے رہا ہونا جنہیں پنجرہ پروں سے کاٹ کر
درد دل میں مگر لب پہ مسکان ہےحوصلوں کی ہمارے یہ پہچان ہے
کبھی روشنی کی طلب رہی کبھی حوصلوں کی کمی رہیمیں چراغ کو ترے نام کے نہ جلا سکا نہ بجھا سکا
یہ زندگی بھی مرے حوصلوں پہ حیراں ہےسمجھ رہی تھی کہ میں اس کے ڈر میں آ گیا ہوں
حوصلوں سے بکھر بھی جاتا ہوںمیں مثالوں سے ڈر بھی جاتا ہوں
تیرگی کی اپنی ضد ہے جگنوؤں کی اپنی ضدٹھوکروں کی اپنی ضد ہے حوصلوں کی اپنی ضد
دل کے ان حوصلوں کا حال نہ پوچھجو ترے دامن کرم میں پلے
آسمانوں کا سفر ہم طے کریں گے ایک روزجب ہمارے حوصلوں میں بال و پر ہو جائیں گے
حوصلوں کے ساتھ طے کر راہ دشوار حیاتحل تو ہوں گی مشکلیں لیکن بہ آسانی نہیں
سیاہ رات میں رفیق دشمنوں سے جا ملےمیں حوصلوں کی ٹوٹتی طناب دیکھتا رہا
کہاں تمام ابھی کربلا کا منظر ہےہمارے ساتھ نئے حوصلوں کا لشکر ہے
جن حوصلوں پہ کوہ گراں کا گمان تھاآندھی چلی تو سیکڑوں حصوں میں بٹ گئے
ہمارے حوصلوں کے آگے مشکلخس و خاشاک ہوتی جا رہی ہے
جن حوصلوں سے میرا جنوں مطمئن نہ تھاوہ حوصلے زمانے کے معیار ہو گئے
اٹھتا جاتا ہے حوصلوں کا بھرماک سہارا شکستہ پائی ہے
حوصلوں سے اڑان بھر پیارےکیا بھلا بال و پر میں رکھا ہے
جاں کے زیاں کو غم کی تلافی سمجھ لیاکم حوصلوں نے موت کو شافی سمجھ لیا
کون دیتا ہے ساتھ مشکل میںحوصلوں ہی کو ہم سفر کر لیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books