aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".akua"
واعظ کمال ترک سے ملتی ہے یاں مراددنیا جو چھوڑ دی ہے تو عقبیٰ بھی چھوڑ دے
یہ درد کی تنہائیاں یہ دشت کا ویراں سفرہم لوگ تو اکتا گئے اپنی سنا آوارگی
فکر عقبیٰ کی مستی اتر جائے گی توبہ ٹوٹی تو قسمت سنور جائے گیتم کو دنیا میں جنت نظر آئے گی شیخ جی مے کدے کا نظارہ کرو
اے آہ میری خاطر وابستہ کے سوادنیا میں کوئی عقدۂ مشکل نہیں رہا
تج دیا تم نے در یار بھی اکتا کے فرازؔاب کہاں ڈھونڈھنے غم خوار تمہارے جائیں
میں اب ہر شخص سے اکتا چکا ہوںفقط کچھ دوست ہیں اور دوست بھی کیا
تم میری دنیا میں بالکل ایسے ہوتاش میں جیسے حکم کا اکا ہوتا ہے
غافلوں کے لطف کو کافی ہے دنیاوی خوشیعاقلوں کو بے غم عقبیٰ مزا ملتا نہیں
اکا دکا صدائے زنجیرزنداں میں رات ہو گئی ہے
ہوں مبتلائے یقیں میری مشکلیں مت پوچھگمان عقدہ کشا بھی نہیں رہا اب تو
خاموشئ حیات سے اکتا گیا ہوں میںاب چاہے دل ہی ٹوٹے صدا چاہئے مجھے
بادل گرج رہا تھا ادھر محتسب ادھرپھر جب تلک یہ عقدہ نہ سلجھا شراب پی
چین کرتے ہیں وہاں رنج اٹھانے والےکام عقبیٰ میں ہمارا دل ناشاد آیا
کہانی آپ الجھی ہے کہ الجھائی گئی ہےیہ عقدہ تب کھلے گا جب تماشا ختم ہوگا
نہ دنیا نہ عقبیٰ کہاں جائیےکہیں اہل دل کا ٹھکانا بھی ہے
کس سے پوچھوں ترے آقا کا پتہ اے رہواریہ علم وہ ہے نہ اب تک کسی شانے سے اٹھا
ہمارا دل ذرا اکتا گیا تھا گھر میں رہ رہ کریوں ہی بازار آئے ہیں خریداری نہیں کرنی
جس کی اماں میں ہوں وہی اکتا گیا نہ ہوبوندیں یہ کیوں برستی ہیں بادل تو چھٹ گیا
کبھی ہم میں تم میں بھی پیار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہوکبھی ہم بھی تم بھی تھے ایک جا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books