aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".lae"
لائے جو مست ہیں تربت پہ گلابی آنکھیںاور اگر کچھ نہیں دو پھول تو دھر جائیں گے
سنا ہے جب سے حمائل ہیں اس کی گردن میںمزاج اور ہی لعل و گہر کے دیکھتے ہیں
واعظ ثبوت لائے جو مے کے جواز میںاقبالؔ کو یہ ضد ہے کہ پینا بھی چھوڑ دے
یہ ستائش کی تمنا یہ صلے کی پرواہکہاں لائے ہیں یہ ارمان ذرا دیکھ تو لو
لائے بروئے کار نہ حسن و جمال کوموقع تھا پھر بھی رات نہ رنگین ہم نے کی
دیر سے سوئے حرم آیا نہ ٹکہم مزاج اپنا ادھر لائے بہت
زمانہ درد کے صحرا تک آج لے آیاگزار کر تری زلفوں کے سائے سائے مجھے
قاصد نہیں یہ کام ترا اپنی راہ لےاس کا پیام دل کے سوا کون لا سکے
ہمارے لب نہ سہی وہ دہان زخم سہیوہیں پہنچتی ہے یارو کہیں سے بات چلے
میرے حجرے میں نہیں اور کہیں پر رکھ دوآسماں لائے ہو لے آؤ زمیں پر رکھ دو
خوشبو کو ترک کر کے نہ لائے چمن میں رنگاتنی تو سوجھ بوجھ مرے باغباں میں ہے
قاصد عاشق سودا زدہ کیا لائے جوابجب نہ معلوم ہو گھر اور نہ پتا یاد رہے
گندھوا کے دل کو لائے ہیں پھولوں کے ہار میںیہ ہار ان کو نذر کریں گے بہار میں
تیرگی چاہے ستاروں کی سفارش لائےرات سے مجھ کو سروکار نہیں ہو سکتا
مقدر میں لکھا کر لائے ہیں ہم بوریا لیکنتصور میں ہمیشہ ریشم و کمخواب رہتا ہے
مجبوریوں کو اپنی کہیں کیا کسی سے ہملائے گئے ہیں، آئے نہیں ہیں خوشی سے ہم
کتابیں کیسی اٹھا لائے میکدے والےغزل کے جام اٹھاؤ بڑا اندھیرا ہے
ہے آج زمیں کا غسل صحتجس دل میں ہو جتنا خون لائے
دل بیتاب کو پہلو میں مچلتے کیا دیرسن لے اتنا کسی کافر کا جمال اچھا ہے
چمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںہم آسماں سے غزل کی زمین لائے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books