aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".nvi"
نہ جانے کب ترے دل پر نئی سی دستک ہومکان خالی ہوا ہے تو کوئی آئے گا
نئی عمروں کی خود مختاریوں کو کون سمجھائےکہاں سے بچ کے چلنا ہے کہاں جانا ضروری ہے
کچھ تو نازک مزاج ہیں ہم بھیاور یہ چوٹ بھی نئی ہے ابھی
کیا کوئی نئی بات نظر آتی ہے ہم میںآئینہ ہمیں دیکھ کے حیران سا کیوں ہے
کہاں آنسوؤں کی یہ سوغات ہوگینئے لوگ ہوں گے نئی بات ہوگی
ہماری ہر نظر تجھ سے نئی سوگندھ کھاتی ہےتو تیری ہر نظر سے ہم نیا پیمان لیتے ہیں
میں ڈھونڈتا ہوں جسے وہ جہاں نہیں ملتانئی زمین نیا آسماں نہیں ملتا
جواز ڈھونڈ رہا تھا نئی محبت کاوہ کہہ رہا تھا کہ میں اس کو بھول جاؤں گی
نئی صبح پر نظر ہے مگر آہ یہ بھی ڈر ہےیہ سحر بھی رفتہ رفتہ کہیں شام تک نہ پہنچے
اک نیا زخم ملا ایک نئی عمر ملیجب کسی شہر میں کچھ یار پرانے سے ملے
چراغوں کے بدلے مکاں جل رہے ہیںنیا ہے زمانہ نئی روشنی ہے
ڈھونڈھتا تھا جو اک نئی دنیالوٹ کے اپنے گھر گیا کب کا
تو نئی صبح کے سورج کی ہے اجلی سی کرنمیں ہوں اک دھول بھری شام مرے ساتھ نہ چل
نئی رتوں میں دکھوں کے بھی سلسلے ہیں نئےوہ زخم تازہ ہوئے ہیں جو بھرنے والے تھے
ہزار بار زمانہ ادھر سے گزرا ہےنئی نئی سی ہے کچھ تیری رہ گزر پھر بھی
تشبیہ کس سے دوں کہ طرح دار کی مرےسب سے نرالی وضع ہے سب سے نئی طرح
نئی دنیا مجسم دل کشی معلوم ہوتی ہےمگر اس حسن میں دل کی کمی معلوم ہوتی ہے
حرف تازہ نئی خوشبو میں لکھا چاہتا ہےباب اک اور محبت کا کھلا چاہتا ہے
خموش لب ہیں جھکی ہیں پلکیں دلوں میں الفت نئی نئی ہےابھی تکلف ہے گفتگو میں ابھی محبت نئی نئی ہے
نئی کلیاں جو اب کھلی ہیں وہاںان کی خوشبو کو اک ذرا بھیجو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books