aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".rft"
لیتا ہوں مکتب غم دل میں سبق ہنوزلیکن یہی کہ رفت گیا اور بود تھا
یہ ساری آمد و رفت ایک جیسی تو نہیں شاہینؔکہ دنیا میں سفر کم کم ہے اور ہجرت زیادہ ہے
پیش رفت اور ابھی ممکن بھی نہیں ہے کہ ظفرؔابھی اس شوخ پہ کچھ زور ہمارا کم ہے
آمد و رفت کو دنیائیں پڑی ہیں نیرؔدل کی بستی کو نہ بازار بنائیں جائیں
دنیا میں حال آمد و رفت بشر نہ پوچھبے اختیار آ کے رہا بے خبر گیا
مٹتے جاتے نقش دود دم کی آمد رفت سےکھلتے جاتے بے صدا لب آئنوں کے سامنے
آمد و رفت نفس دشوار تھی تیرے بغیرایک نشتر سا چبھا جب سانس لی تیرے بغیر
یہ رسم آمد و رفت دیار عشق تازہ ہےہنسی وہ جائے میری اور رونا یوں چلا آوے
کوئے دشمن میں ہو گئے پامالآمد و رفت بار بار میں ہم
پاؤں میں چوٹ آنے کے پیارے بہانے جانے دےپیش رفت آگے ہمارے کب یہ عذر لنگ ہے
راحت انجام غم اور راحت دنیا معلوملکھ دیا دل کے مقدر میں پریشاں ہونا
رنج سے عشق کے ہے راحت دنیا بد ترزخم خنداں ہوں اگر میں گل خنداں مانگوں
خود اپنے آپ میں ہے ساری میری آمد و رفتکہیں سے آنا نہ اب ہے کہیں بھی جانا مرا
سوچوں کا اختلاف ہے یہ اور کچھ نہیںسو پیش رفت اور نہ پسپائی جنگ ہے
پانی کی پیش رفت نے سوکھا بھگا دیابارش کے بعد گھاس کی ٹکڑی لہک اٹھی
اسی گوشۂ یاد میں بیٹھا ہوں کئی برسوں سےکسی رفت گزشت کا پاس کرو کبھی آؤ نا
میں کیا کہوں کہ ابھی کوئی پیش رفت نہیںگزر رہا ہوں ابھی رہ گزر بناتے ہوئے
اب کہاں وہ آمد و رفت نفس کی شاہ راہاک کشاکش تھی کہ جس کا زندگانی نام تھا
عمر بڑھتی گئی جوں جوں ماں باپ کی، آمد و رفت محدود ہوتی گئیبیٹھے بیٹھے در و بام تکتے رہے بولنا چالنا مختصر کر لیا
رفت و آمد بنا رہا ہوں میںراہ مقصد بنا رہا ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books