aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "China"
ہم سے چھنا ہے ناف پیالہ ترا میاںگویا ازل سے ہم صف لب تشنگاں کے تھے
ہم نے تو رات کو دانتوں سے پکڑ کر رکھاچھینا جھپٹی میں افق کھلتا گیا جاتے ہوئے
چھینا تھا دل کو چشم نے لیکن میں کیا کروںاوپر ہی اوپر اس صف مژگاں میں پٹ گیا
چھوٹے چھوٹے تالابوں سے پانی چھینا جاتا ہےتم تو بس یہ کہہ دیتے ہو تھوڑی بارش ہو جائے
اور کچھ یوں ہوا کہ بچوں نےچھینا جھپٹی میں توڑ ڈالا مجھے
بدلے میں تجھ کو دے تو گئے بھوک اور پیاسمنہ سے جو تیرے چھینا نوالہ تو کیا ہوا
جبیں پہ بل بھی نہ آتا گنوا کے دونوں جہاںجو تو چھنا تو میں اپنی شکست مان گیا
یہ چھٹی کا دن ہم سے مت چھیننایہی ہم غریبوں کا تہوار ہے
تجھی سے تجھے چھیننا چاہتا ہوںیہ کیا چاہتا ہوں یہ کیا چاہتا ہوں
لوٹا ہے زمانے نے مرا بیش بھی کم بھیچھینا تھا تجھے چھین لیا ہے ترا غم بھی
مے کشو آگے بڑھو تشنہ لبو آگے بڑھواپنا حق مانگا نہیں جاتا ہے چھینا جائے ہے
درد بخشا چین چھینا دل کے ٹکڑے کر دیئےہائے کس ظالم پہ میں نے بھی بھروسہ کر لیا
ہوا خوشبو اڑا لائی ہے اس کیگلوں میں چھینا جھپٹی ہو رہی ہے
جو آنکھیں چنچل کی دیکھیں ہم نے تو نوک مژگاں نے دل کو چھیدانگہ نے ہوش و خرد کو لوٹا ادا نے صبر و قرار چھینا
جس نے میرا سکون چھینا ہےمیرا دشمن بھی میرا یار بھی ہے
چھینا بالغ سے موت کا دامنزندگی اور کیا دکھانا ہے
کان سے دل نے لیا دل سے رگوں نے چھینالے رہا ہے تری باتوں کا مزا ایک سے ایک
کچھ ایسے فن سے مری جرأتوں کو چھینا ہےشکایتیں جو مرے لب پہ ہیں خیالی ہیں
پہلے میری آنکھوں سے سرمایہ چھینا نیندوں کابدلے میں پھر ہجر نے میری آنکھوں کو یہ لالی دی
کس نے مجھ سے چہرہ میرا چھینا ہےکس نے میرا خون نچوڑا کوزہ گر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books