aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Duubegaa"
بزرگ کہتے تھے اک وقت آئے گا جس دنجہاں پہ ڈوبے گا سورج وہیں سے نکلے گا
یہ دل بھی تو ڈوبے گا سمندر میں کسی کےہم بھی تو لکھے ہوں گے مقدر میں کسی کے
تجھ کو پانے کی یہ حسرت مجھے لے ڈوبے گیلگ رہا ہے کہ محبت مجھے لے ڈوبے گی
گھبرائیں حوادث سے کیا ہم جینے کے سہارے نکلیں گےڈوبے گا اگر یہ سورج بھی تو چاند ستارے نکلیں گے
کون ڈوبے گا کسے پار اترنا ہے ظفرؔفیصلہ وقت کے دریا میں اتر کر ہوگا
ہم کو لے ڈوبے گا یہ ظاہر و باطن کا تضادروح کا کرب جدا راہ جدا آنکھوں کی
ورنہ اک دن لے ڈوبے گا وہ ہم کواس دریا سے جلد کنارہ کرنا ہے
مرے وجود کے دوزخ کو سرد کر دے گااگر وہ ابر کرم ہے تو کھل کے برسے گا
اٹھ گیا ہے تو اب اس شہر کو لے ڈوبے گاوہی طوفاں مرے اندر جو دبا تھا پہلے
ڈوبے گا بہت جلد یہ چڑھتا سورجاس واسطے میں نے نہیں پوجا سورج
غرور فتح میں دشمن ضرور ڈوبے گاہے جیتنا تو ابھی جنگ ہارتے رہئے
وہ پلٹ آئے کبھی اور اسے میں نہ ملوںلے ہی ڈوبے گا کسی روز یہ دھڑکا دل کا
وہ اپنے ساتھ کئی سائے لے کے ڈوبے گایہی امید در شمسؔ سے لگی آئی
یہ آنکھیں نہیں اس کی بحر جفا ہیںجو ڈوبے گا ان میں ابھرنے کا نا ہے
خشک آنکھوں سے لہو پھوٹ کے رونا اک دنورنہ لے ڈوبے گا مجھ کو مرا ہونا اک دن
کسی دن مجھ کو لے ڈوبے گا ہجر یار کا صدمہچراغ ہستیٔ موہوم ہوگا گل سمندر میں
اب بھنور میں کھلا یہ آکر کےلے کے ڈوبے گا نا خدا مجھ کو
کم نہیں گہرے سمندر سے جو دلوہ بھلا ڈوبے گا دریاؤں میں کیا
بھنور میں جتنا ڈوبے گا یہ اتنا اور ابھرے گامحبت کا سفینہ غرق طوفاں ہو نہیں سکتا
جو تیرنا ہی نہیں جانتا وہ ڈوبے گاذرا سی دیر کو کیا ہے اگر سنبھل بھی گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books