aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "KHanjar-e-qaatil"
جب خنجر قاتل سے نہ انکار ہوا چپآخر مرے ہاتھوں کا طلب گار ہوا چپ
اب زباں خنجر قاتل کی ثنا کرتی ہےہم وہی کرتے ہیں جو خلق خدا کرتی ہے
شبیہ خنجر قاتل بنا کررکھی سینے میں ہم نے دل بنا کر
خنجرؔ ابرو کو تیری دیکھ کراے ستم گر قتل ہو جاتے ہیں ہم
گلشن میں اس کے خنجرؔ ابرو کو دیکھ کرشمشیر سے حیا کی کہیں کٹ نہ جائے گل
چڑھائی تیغ ابرو کیا سمجھ کرہم آئے قتل کی ایما سمجھ کر
اپنے قاتل کے روبرو خنجرؔموڑنا منہ نہ سر جھکانے سے
قاتل نہیں رہی مجھے امید زندگیخنجرؔ کا تیرے سر پہ مرے وار ہو گیا
ترے خنجرؔ سے قاتل میرے مانندکسی نے سر کو کٹوایا تو ہوتا
مرغ بسمل ہیں جو یہ صیاد آجتو نے کیا خنجرؔ رکھا ہے دام میں
کوئی شے تشنۂ شہادت کونہیں خنجرؔ کی آب کے مانند
نہیں دعویٰ ہے قاتل سے کچھ اپنامجھے تو ذبح خنجرؔ نے کیا ہے
ہمارا سر ترے خنجرؔ کے وار کا قاتلہے آرزوئے شہادت میں ہر زماں مشتاق
تمہارے آب خنجرؔ کا ہوں پیاسانہیں ہے آرزو آب بقا کی
کچھ اس کے سوا اور بھی الزام بہت تھےکب منتظر خنجر قاتل نہیں ٹھہرا
میان سے باہر نکل اے خنجر قاتل ذراراہبر درکار ہے راہ عدم کے واسطے
وہ زیر خنجر قاتل نہ تھا گلو کوئیوہ اک خیال تھا جس کو شہید کرتے رہے
منہ کھولے ہیں یہ زخم جو بسمل کے چار پانچپھر لیں گے بوسے خنجر قاتل کے چار پانچ
کوئی مر کر تو دیکھے امتحاں گاہ محبت میںکہ زیر خنجر قاتل حیات جاوداں تک ہے
رہا نہ ہوگا مرا شوق قتل بے تحسیںزبان خنجر قاتل نے داد دی ہوگی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books