aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Tuk.Do.n"
اپنے بکھرے ہوئے ٹکڑوں کو سمیٹے کب تک؟؟ایک انسان کی خاطر کوئی کتنا ٹوٹے
کیسے ٹکڑوں میں اسے کر لوں قبولجو مرا سارے کا سارا تھا کبھی
دل کے ٹکڑوں کو کہاں جوڑ سکا ہے کوئیپھر بھی آوازۂ آئینہ گراں کھینچتا ہے
آپ کے ٹکڑوں کے ٹکڑے کر دئے جائیں گے پرآپ کی تعظیم میں کوئی کسر ہوگی نہیں
بتائیں کیا تجھے اب خستہ حالیٔ دل رازؔشکستہ خواب کے ٹکڑوں پہ پل رہا ہے دوست
اس نے ٹکڑوں میں بکھیرا ہوا تھا مجھ کو جہاںجا اٹھایا ہے کہیں سے تو کہیں رہنے دیا
ذرہ ذرہ ہے مرے کشمیر کا مہماں نوازراہ میں پتھر کے ٹکڑوں نے دیا پانی مجھے
جمع کرنا تہ مژگاں تجھے قطرہ قطرہرات بھر پھر تجھے ٹکڑوں میں روایت کرنا
نقشے میں آج ڈھونڈنے بیٹھا ہوں وہ زمیںجس کو ہزار ٹکڑوں میں بانٹا نہیں گیا
ایک شب کے ٹکڑوں کے نام مختلف رکھےجسم و روح کا بندھن سلسلہ ہے خوابوں کا
لخت دل ہیں میرے کھانے کو امیرؔبس انہیں ٹکڑوں پہ اب اوقات ہے
کوئی صورت نہیں ہے جڑنے کیاتنے ٹکڑوں میں بٹ کے آیا ہوں
دست فطرت کے تراشے ہوئے دو برگ گلابدل کے ٹوٹے ہوئے ٹکڑوں کو بنائے ہوئے ہونٹ
یہ خودداری ہماری ہم کو اپنی جاں سے پیاری ہےجھکا کے سر کو ٹکڑوں پر گزارا ہم نہیں کرتے
چاہتے ہے جو کئی ٹکڑوں میں اس کو بانٹناایسے غداروں سے بھارت کو بچانا چاہیے
ابر کے ٹکڑوں نے دیواریں بنا دیں جا بجادھوپ سے جلتی فضا کی بے کرانی دیکھ کر
امیروں کے بچے ٹکڑوں کو چن کرغریبی بھوک کو بہلا رہی ہے
آدمی ٹکڑوں کی صورت میں ہوا ہے منتشروحدت فکر و نظر والے بشر ملتے نہیں
بجھا بھی ہے وہ بکھرا بھی کئی ٹکڑوں میں تنہا بھیوہ صورت سے کسی عاشق کے ٹوٹے دل سا لگتا ہے
میں ہوں وہ غریب عاجزؔ کہ گلوں کی انجمن میںمرے پیرہن کے ٹکڑوں کا بنا ہے شامیانہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books