aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aa.nchal"
اس کے سائے میں مرے خواب دہک اٹھیں گےمیرے چہرے پہ چمکتا ہوا آنچل کر دو
دور کے چاند کو ڈھونڈو نہ کسی آنچل میںیہ اجالا نہیں آنگن میں سمانے والا
مدتوں بعد میسر ہوا ماں کا آنچلمدتوں بعد ہمیں نیند سہانی آئی
جن کے آنگن میں امیری کا شجر لگتا ہےان کا ہر عیب زمانے کو ہنر لگتا ہے
یہ ہوا کیسے اڑا لے گئی آنچل میرایوں ستانے کی تو عادت مرے گھنشیام کی تھی
خدا کے لیے چھوڑ دو اب یہ پردہ کہ ہیں آج ہم تم نہیں غیر کوئیشب وصل بھی ہے حجاب اس قدر کیوں ذرا رخ سے آنچل اٹھا کر تو دیکھو
یہ ادا یہ نزاکت بھرا سن میرا دل تم پہ قربان لیکنکیا سنبھالو گے تم میرے دل کو جب یہ آنچل سنبھلتا نہیں ہے
دامن شب کو اگر چاک بھی کر لیں تو کہاںنور میں ڈوبا ہوا صبح کا آنچل ملنا
صبحوں کے مقدر کو جگاتے ہوئے مکھڑےآنچل جو نگاہوں میں نہ لہرائیں تو سوئیں
بچپنے کا ساتھ ہے پھر ایک سے دونوں کے دکھرات کا اور میرا آنچل بھیگتا ہے ساتھ ساتھ
ہونٹوں میں لے کے رات کے آنچل کا اک سراآنکھوں پہ رکھ کے چاند کے ہونٹوں کا مس جیے
آج کی رات بھی گزری ہے مری کل کی طرحہاتھ آئے نہ ستارے ترے آنچل کی طرح
گنگناتے ہوئے آنچل کی ہوا دے مجھ کوانگلیاں پھیر کے بالوں میں سلا دے مجھ کو
زندگی اپنی اندھیروں میں بسر کرتا ہےتیرے آنچل کو ستاروں سے سجانے والا
سلیس شستہ مرصع نفیس نرم رواںدبا کے دانتوں میں آنچل غزل اٹھائی گئی
بھیگی زلفیں بھیگا آنچل نیند تھی آنکھوں میںکچھ ایسے حالات تھے میرے اور دسمبر تھا
گوشے آنچل کے ترے سینے پرہائے کیا چیز لیے بیٹھے ہیں
کبھی پلکوں پہ چمکتی ہے جو اشکوں کی لکیرسوچتا ہوں ترے آنچل کا کنارا ہی نہ ہو
سگرٹیں چائے دھواں رات گئے تک بحثیںاور کوئی پھول سا آنچل کہیں نم ہوتا ہے
آنچل مرے بھر کے پھٹ رہے ہیںپھول اس کے لئے چنوں کہاں تک
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books