aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "abjad"
تجھ سے قسمت میں مری صورت قفل ابجدتھا لکھا بات کے بنتے ہی جدا ہو جانا
بحث کرتا ہوں ہو کے ابجد خواںکس قدر بے حساب کرتا ہوں
ہے کشاد خاطر وابستہ در رہن سخنتھا طلسم قفل ابجد خانۂ مکتب مجھے
کواڑوں پر لکھی ابجد گواہی دیتی ہےوہ ہفت رنگی کہیں چاک ڈھونڈھتا ہوگا
ثبت کر اور کوئی مہر مرے ہونٹوں پرقفل ابجد سے نہیں بند ہوا باب مرا
اب تک جو بھی تحریر ہواتیرے نام کے ابجد ایک طرف
بائے بسم اللہ کھولے گیجو قفل ابجد ہے دل میں
میں خواب پڑھتا تھا ہمسائیگی کی ابجد سےمگر وہ حسن خیالا نہیں گیا مجھ سے
مرے دل کی گرہ باتیں بنانے سے نہیں کھلتیکہ مجھ میں بستگی کچھ قفل ابجد سے زیادہ ہے
دل بھی قفل ابجد ہے ایک نام پوچھے ہےجان لے تو کھل جائے آخر اس میں حیرت کیا
فال نامہ ہے زندگی بھی ظفرؔجی رہا ہوں حروف ابجد میں
رموز عاشقی تو ساتویں منزل ہے درماں کیابھی تو ابجد معنی سے تو پہچان پیدا کر
دبستان ازل میں اوستاد عشق نے مجھ کوسبق پہلے دیا تھا ابجد واب محبت کا
یہ کائنات مری جان قفل ابجد ہےمیں کھولتا ہوں اسے کر کے ممکنات میں گم
مدت سے ہے بند قفل ابجداے محتسبو حساب کیسا
مرا وہ طفل ابجد خواں پڑھے کیوں کر نہ اب ہجےبغیر اس قاعدے کے ہو سکے کب راہ صورت میں
ایسی رواں ہوتی ہے وصل میں ابجد جسمایک الف چلتا ہوں یا ہو جاتا ہوں
جو لفظوں اور معانی سے بہت ہے ماورا پیارےہے ابجد سے جو آگے وہ وفا تفسیر کرتے ہیں
نسبت ابجد کردار نہ تھی جن کو نعیمؔصاحب عظمت کردار ہوئے جاتے ہیں
اس دفتر ہستی میں تعلیم بہت کم ہےدو حرف نظر آئے دیباچۂ ابجد میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books