aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ak.Daa.e"
اے آہ میری خاطر وابستہ کے سوادنیا میں کوئی عقدۂ مشکل نہیں رہا
رونے سے اے ندیم ملامت نہ کر مجھےآخر کبھی تو عقدۂ دل وا کرے کوئی
بستن عہد محبت ہمہ نادانی تھاچشم نکشودہ رہا عقدۂ پیماں مجھ سے
یاں رہ گئے ہیں ناخن تدبیر ٹوٹ کرجوہر طلسم عقدۂ مشکل ہے آئنہ
برائے حل مشکل ہوں ز پا افتادۂ حسرتبندھا ہے عقدۂ خاطر سے پیماں خاکساری کا
عقدۂ عشق عجب عقدۂ مہمل ہے فراقؔکبھی لاحل کبھی مشکل کبھی آساں ہو جائے
میں اپنا عقدۂ دل تجھ کو سونپ دیتا ہوںبڑا مزا ہو اگر وا نہ کر سکے تو بھی
بہ فیض بے دلی نومیدیٔ جاوید آساں ہےکشایش کو ہمارا عقدۂ مشکل پسند آیا
جان دینے میں جو لذت ہے بچانے میں کہاںدل کسی سے جو بندھے عقدۂ غم کھلتا ہے
درد کا درد سے رشتہ ہے چلو اے مجروحؔآج یاروں سے یہ اک عقدۂ آساں تو کھلا
کچھ لوگ سمجھنے ہی کو تیار نہیں تھےہم ورنہ کوئی عقدۂ دشوار نہیں تھے
عقدۂ عشق کو نہ تو سمجھایہی عقدہ کشود کار بھی ہے
عقدۂ پیچ و خم زلف کا کھلنا معلومراز الم سے ہے یہ سلسلۂ راز جدا
ہر عقدۂ تقدیر جہاں کھول رہی ہےہاں دھیان سے سننا یہ صدی بول رہی ہے
سازش بقدر ربط تھی طور و جمال میںسمجھا ہوں آج عقدۂ سنگ شرر کو میں
حیرت تری سرشت ہے نا رس تری نگاہوہ عقدۂ جمال ابھی حل نہ کر اسے
آہ یہ عقدۂ غم بزم طرب میں بھی حفیظؔبارہا آنکھ چھلک جاتی ہے ساغر بن کے
عقدۂ دل ہمارا یا قسمتنہ کھلا تجھ سے اے صبا نہ سہی
تھی بند بند بہت گفتگوئے یار مگرکھلے ہیں عقدۂ دل اس کی بات بات سے کیا
راز کی بات ہے پوچھو کسی دیوانے سےعقدۂ عشق کھلا کب کسی فرزانے سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books