aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "andarse"
ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کہ تو کیا ہےتمہیں کہو کہ یہ انداز گفتگو کیا ہے
پھر دیکھیے انداز گل افشانیٔ گفتاررکھ دے کوئی پیمانۂ صہبا مرے آگے
ہر ذرہ چمکتا ہے انوار الٰہی سےہر سانس یہ کہتی ہے ہم ہیں تو خدا بھی ہے
مانع اظہار تم کو ہے حیا، ہم کو ادبکچھ تمہارے دل کے اندر کچھ ہمارے دل میں ہے
ہے دعا یاد مگر حرف دعا یاد نہیںمیرے نغمات کو انداز نوا یاد نہیں
میں تو یوں چپ ہوں کہ اندر سے بہت خالی ہوںاور یہ لوگ پر اسرار سمجھتے ہیں مجھے
اندر کی فضاؤں کے کرشمے بھی عجب ہیںمینہ ٹوٹ کے برسے بھی تو بادل نہیں ہوتے
وہ اک کتاب جو منسوب تیرے نام سے ہےاسی کتاب کے اندر کہیں کہیں ہوں میں
میرے اندر تھی ایسی تاریکیآ کے آسیب ڈر گئے مجھ میں
مے خانے کے اندر بھی وہ کہتے نہیں مے خوارجو بات کہ مے خانے کے باہر نہیں کہتے
ہیں اور بھی دنیا میں سخن ور بہت اچھےکہتے ہیں کہ غالبؔ کا ہے انداز بیاں اور
کھلے تھے شہر میں سو در مگر اک حد کے اندر ہیکہاں جاتا اگر میں لوٹ کے پھر گھر نہیں جاتا
وہ دوپہر اپنی رخصت کی ایسا ویسا دھوکا تھیاپنے اندر اپنی لاش اٹھائے میں جھوٹا زندہ تھا
کچھ اتنے غور سے دیکھا چراغ جلتا ہواکہ میں چراغ کے اندر دکھائی دینے لگا
انداز نالہ یاد ہیں سب مجھ کو پر اسدؔجس دل پہ ناز تھا مجھے وہ دل نہیں رہا
پھر یوں ہوا کہ غیر کو دل سے لگا لیااندر وہ نفرتیں تھیں کہ باہر کے ہو گئے
میرے اندر ہی تو کہیں گم ہےکس سے پوچھوں ترا نشاں جاناں
بہت دشوار ہو جائے گا جینایہاں تو ذات کے اندر نہ رہیو
اک یہ بھی تو انداز علاج غم جاں ہےاے چارہ گرو درد بڑھا کیوں نہیں دیتے
ہے تیوری چڑھی ہوئی اندر نقاب کےہے اک شکن پڑی ہوئی طرف نقاب میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books