aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "asnaam"
تجھ کو پوجا ہے کہ اصنام پرستی کی ہےمیں نے وحدت کے مفاہیم کی کثرت کر دی
ٹھہرو ٹھہرو مرے اصنام خیالی ٹھہرومیرا دل گوشۂ تنہائی میں گھبرائے گا
دیکھا ہے حرم تیرا مگر ہائے رے زاہدمہکا ہوا وہ کوچۂ اصنام ہمارا
کثرت آرائی وحدت ہے پرستاری وہمکر دیا کافر ان اصنام خیالی نے مجھے
منتظر ہیں کہ کوئی تیشۂ تخلیق اٹھائےکتنے اصنام ابھی دفن ہیں کہساروں میں
دیتے ہیں طعنۂ اصنام پرستی مجھ کوسجدہ کرتے ہوئے جو نکلے ہیں مے خانے سے
وہ جن کے تحت جھک جاتا تھا سر اصنام کے آگےوہی بھولے ہوئے احکام یزداں یاد آتے ہیں
خارؔ ہے جلوۂ اصنام سے دل خلد بریںیا پری زادوں کا مجمع ہے پری خانے میں
اصنام تراشی بھی بڑی چیز ہے لیکنہے نازکیٔ کارگہہ شیشہ گراں اور
ناز کرتے ہیں اگر اپنے خد و خال پہ یہآپ کے حسن کی اصنام سے باتیں ہوں گی
غیظ کی دوڑی ہوئی ہے لہر سی اصنام میںجوشؔ اب اہل حرم سے دوستی کم کیجیے
صنم کدوں میں تو اصنام جلوہ فرما تھےخدا کے گھر میں بھی مجھ کو کہیں خدا نہ ملا
ان میں شان خدا ہے جلوہ فگنہم کو اصنام سے محبت ہے
غیر کی طرح ملے اہل حرم اے زیدیؔمجھ کو یک گو نہ عقیدت جو تھی اصنام کے ساتھ
عقل حیران ہے اس شخص کی دانائی پرجس نے توڑے کئی اصنام ہیں اصنام کے بعد
سنگ ساری و ملامت ہوئے اب اپنے نصیبہم تو برباد ہوئے کوچۂ اصنام کے بعد
اصنام مال و زر کی پرستش سکھا گئیدنیا مجھے بھی عابد دنیا بنا گئی
اک خوں اور گوشت کے انساں کا معبود تری جنت کی قسمحوروں سے چرانا آنکھ آساں اصنام سے بچنا مشکل ہے
اصنام سے دیرینہ تعلق کی بدولتمیں کفر کا ہر دور میں ایمان رہا ہوں
آ چلم بھر ہم فقیروں کی رضاؔپھر فروغ بت کدہ اصنام لکھ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books