aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baar-haa"
زمین بارہا بدلی زماں نہیں بدلااسی لیے تو یہ میرا جہاں نہیں بدلا
بارہا گور دل جھنکا لایااب کے شرط وفا بجا لایا
بارہا دل کو میں سمجھا کے کہا کیا کیا کچھنہ سنا اور کھویا مجھ سے مرا کیا کیا کچھ
بہ پاس احتیاط آرزو یہ بارہا ہوانکل گیا قریب سے وہ حال پوچھتا ہوا
راہزن آدمی رہنما آدمیبارہا بن چکا ہے خدا آدمی
گزر چکے ہیں بارہاخدا کے آر پار بھی
بارہا تو نے خواب دکھلائےبارہا ہم نے کر لیا ہے یقیں
فرق ہونے سے نہ ہونے سے مرے کچھ بھی نہیںبارہا ہم نے کہانی میں سمٹ کر دیکھا
بارہا خوش ہو رہے ہیں کیوں انہی باتوں پہ لوگبارہا جن پہ انہیں آنسو بہانے چاہئیں
چوٹ کھائی ہے بارہا لیکنآج تو درد ہے عجب کوئی
ڈھلتے سایوں میں تیرے کوچے سےکوئی گزرا ہے بارہا تنہا
بارہا گل سے جلایا ہے گلستانوں کوبارہا آگ کو گلزار کیا ہے میں نے
جاؤ بھی کیا کرو گے مہر و وفابارہا آزما کے دیکھ لیا
ہمیشہ کے لیے مجھ سے بچھڑ جایہ منظر بارہا دیکھا نہ جائے
ادھر سے بارہا گزرا مگر خبر نہ ہوئیکہ زیر سنگ خنک پانیوں کا چشمہ تھا
آج تک قصر امل ہے ناتمامبندھ چکی ہے بارہا کھل کھل کے پاڑ
میں چاہتا ہوں مرا پیار اس سے ایسا ہووہ روٹھتا رہے میں بارہا مناؤں اسے
بارہا دست ستم گر کو قلم ہم نے کیابارہا چاک اندھیرے کی قبا ہم سے ہوئی
اہتمام دستک کا اپنی وضع تھی ورنہہم نے در رسائی کا بارہا کھلا پایا
آنکھوں پہ ایسا وقت بھی گزرا ہے بارہاوہ دیکھنا پڑا ہے جو دیکھا نہیں گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books