aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bachcha"
ہزاروں شیر میرے سو گئے کاغذ کی قبروں میںعجب ماں ہوں کوئی بچہ مرا زندہ نہیں رہتا
وہ سید بچہ ہو اور شیخ کے ساتھمیاں عزت ہماری جا رہی ہے
وہ سنی بچہ کون تھا جس کی جفا نے جونؔشیعہ بنا دیا ہمیں شیعہ کیے بغیر
گھروں کی تربیت کیا آ گئی ٹی وی کے ہاتھوں میںکوئی بچہ اب اپنے باپ کے اوپر نہیں جاتا
تم مانگ رہے ہو مرے دل سے مری خواہشبچہ تو کبھی اپنے کھلونے نہیں دیتا
پاؤں نا باندھا پنچھی کا پر باندھاآج کا بچہ کتنا سیانا لگتا ہے
وحشت کا اک گر ہے جس میںقیس اپنا بچہ ہوتا ہے
کسی نے رکھ دیے ممتا بھرے دو ہاتھ کیا سر پرمرے اندر کوئی بچہ بلک کر رونے لگتا ہے
مرے دل کے کسی کونے میں اک معصوم سا بچہبڑوں کی دیکھ کر دنیا بڑا ہونے سے ڈرتا ہے
ریت میری عمر میں بچہ نرالے میرے کھیلمیں نے دیواریں اٹھائی ہیں گرانے کے لیے
تتلی کے تعاقب میں کوئی پھول سا بچہایسا ہی کوئی خواب ہمارا بھی کبھی تھا
ایک بچہ تھا ہوا کا جھونکاصاف پانی کو کھنگال آیا ہے
غزل بھی اس طرح اس کے حضور لایا ہوںکہ جیسے بچہ کوئی آئے امتحاں کے لئے
ہر بچہ آنکھیں کھولتے ہی کرتا ہے سوال محبت کادنیا کے کسی گوشے سے اسے مل جائے جواب تو اچھا ہو
ترے خیال کے ہاتھوں کچھ ایسا بکھرا ہوںکہ جیسا بچہ کتابیں ادھر ادھر کر دے
اک چھوٹا سا بچہ مجھ میں اب تک زندہ ہےچھوٹی چھوٹی بات پہ اب بھی رو سکتا ہوں میں
میں وہ میلے میں بھٹکتا ہوا اک بچہ ہوںجس کے ماں باپ کو روتے ہوئے مر جانا ہے
آپ بناتا ہے پہلے پھر اپنے آپ مٹاتا ہےدنیا کا خالق ہم کو اک ضدی بچہ لگتا ہے
کوئی اسکول کی گھنٹی بجا دےیہ بچہ مسکرانا چاہتا ہے
ہم اکٹھے نہیں رہیں گے کبھیمیرے بچوں کا تو پتا ہے تمہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books