aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bataane"
میں نے دیکھا ہے بہاروں میں چمن کو جلتےہے کوئی خواب کی تعبیر بتانے والا
صرف تاریخ بتانے کے لیے زندہ ہوںاب مرا گھر میں بھی ہونا ہے کلنڈر ہونا
جتنے دکھ تھے جتنی امیدیں سب سے برابر کام لیامیں نے اپنے آئندہ کی اک تصویر بنانے میں
بتانے والے وہیں پر بتاتے ہیں منزلہزار بار جہاں سے گزر چکا ہوں میں
مستی لئے آنکھوں میں بکھیرے ہوئے زلفیںآ پھر مجھے دیوانہ بنانے کے لئے آ
ترک تعلق کا دھڑکا سا ہے دل کووہ مجھ کو اک بات بتانے والا ہے
کن زمینوں پہ اتارو گے اب امداد کا قہرکون سا شہر اجاڑو گے بسانے کے لیے
اسی کوچے میں کئی اس کے شناسا بھی تو ہیںوہ کسی اور سے ملنے کے بہانے آئے
بتانے لگا رات بوڑھا فقیریہ دنیا ہمیشہ سے کنگال ہے
حال مت پوچھیے کچھ باتیں بتانے کی نہیںبس دعا کیجے دعاؤں میں اثر ہونے تک
نظر آتا ہے جو ویسا نہیں ہوتا کوئی شخصخود کو یہ بات بتانے میں بہت دیر لگی
اے مرے غم کو زمانے سے بتانے والیمیں ترا راز چھپاتا ہوں دفینے کی طرح
وہ بات سوچ کے میں جس کو مدتوں جیتابچھڑتے وقت بتانے کی کیا ضرورت تھی
جنہیں ہم منزلوں تک لے کے آئےوہی رستہ بتانے لگ گئے ہیں
اپنے دیے کو چاند بتانے کے واسطےبستی کا ہر چراغ بجھانا پڑا ہمیں
میں بات بات پہ رونے کا ماجرا پوچھوںوہ ہنس رہا ہے بتانے کو کچھ رہا نہیں ہے
عشق کی جوت جگانے میں بڑی دیر لگیسائے سے دھوپ بنانے میں بڑی دیر لگی
حال دل سب سے چھپانے میں مزہ آتا ہےآپ پوچھیں تو بتانے میں مزہ آتا ہے
خود دل میں چلے آؤ گے جب قصد کرو گےیہ راہ بتانے سے بتائی نہیں جاتی
اس کو ڈھونڈیں اسے اک بات بتانے کے لیےجب وہ مل جائے تو وہ بات چھپانے لگ جائیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books