aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "betii......"
بیوی بیٹی بہن پڑوسن تھوڑی تھوڑی سی سب میںدن بھر اک رسی کے اوپر چلتی نٹنی جیسی ماں
اداسی بچھی ہے بڑی دور تکبہاروں کی بیٹی پرائی ہوئی
ایسے تیور دشمن ہی کے ہوتے ہیںپتا کرو یہ لڑکی کس کی بیٹی ہے
ہوئی اک خواب سے شادی مری تنہائی کیپہلی بیٹی ہے اداسی مری تنہائی کی
یہ جس کی بیٹی کے سر کی چادر کئی جگہ سے پھٹی ہوئی ہےتم اس کے گاؤں میں جا کے دیکھو تو آدھی فصلیں کپاس ہوں گی
آئی جس روز سے بیٹی پہ جوانی اس کیباپ ہر وقت پریشان نظر آتا ہے
کروں گا عشق وراثت کا کچھ بتاؤں گا نئیںمیں اک غریب کی بیٹی کو آزماؤں گا نئیں
بن کے آئے ہیں خریدار عرب کے بوڑھےہائے مفلس تری بیٹی کی بھی قسمت کیا ہے
پڑھانے کا اگر مطلب ہے ہاتھوں سے نکل جاناخدایا پھر مری بیٹی بھی ہاتھوں سے نکل جائے
اب تو بیٹے بھی چلے جاتے ہیں ہو کر رخصتصرف بیٹی کو ہی مہمان نہ سمجھا جائے
چاند جیسی بھی ہو بیٹی کسی مفلسی کی تواونچے گھر والوں سے رشتہ نہیں مانگا جاتا
کرگل اور کشمیر ہی تیرے نام ہوں کیوںبھائی بہن محبوبہ بیٹی یا اللہ
باپ کے زندہ رہنے تکہر بیٹی شہزادی ہے
بد نظر اٹھنے ہی والی تھی کسی کی جانباپنی بیٹی کا خیال آیا تو دل کانپ گیا
مری بیٹی نے مجھ کو دیکھ کر سیکھا ہے برسوں میںپرانا آئینہ رکھ کر نئی آرائشیں کرنا
بیٹا بیٹی فون پر اکثر بتاتے ہیں مجھےوقت ملتا ہی نہیں ہے گاؤں آنے کے لئے
شناسا خوف کی تصویر ہے اس کی بیاضوں میںمری بیٹی حسیں پنجرے میں اک چڑیا بناتی ہے
بیٹی کی ضد کے آگے ماں چپ ہو جاتی ہے لیکنننگے سر کی محرومی پر آنچل رونے لگتا ہے
اب تو ذرا سا گاؤں ہے بیٹی نہ دے اسےلگتا تھا ورنہ چین کا داماد آگرہ
دیا پلٹ کے سہارا سسکتی بیٹی نےکہ باپ گرنے لگا تھا وداعی کرتے ہوئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books