aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bha.Dkaatii"
حجاب اکسیر ہے آوارۂ کوئے محبت کومری آتش کو بھڑکاتی ہے تیری دیر پیوندی
آہ سرد اور بھی بھڑکاتی ہے شعلہ دل میںیہ دیا وہ ہے جو پھونکوں سے بجھائے نہ بنے
بھڑکاتی ہے جنوں کو گل و لالہ کی بہاراک آگ سی لگی ہوئی سارے چمن میں ہے
بھڑکائیں مری پیاس کو اکثر تری آنکھیںصحرا مرا چہرا ہے سمندر تری آنکھیں
جو آگ لگائی تھی تم نے اس کو تو بجھایا اشکوں نےجو اشکوں نے بھڑکائی ہے اس آگ کو ٹھنڈا کون کرے
جس طرح بادل کا سایہ پیاس بھڑکاتا رہےمیں نے یہ عالم بھی دیکھا ہے تری تصویر کا
بھڑکا رہے ہیں آگ لب نغمہ گر سے ہمخاموش کیا رہیں گے زمانے کے ڈر سے ہم
محبت ہو تو جاتی ہے محبت کی نہیں جاتییہ شعلہ خود بھڑک اٹھتا ہے بھڑکایا نہیں جاتا
گر محبت ہے تو وہ مجھ سے پھرے گا نہ کبھیغم نہیں ہے مجھے غماز کو بھڑکانے دو
عشق کے شعلے کو بھڑکاؤ کہ کچھ رات کٹےدل کے انگارے کو دہکاؤ کہ کچھ رات کٹے
برسات کی رت کے وہ طرب ریز مناظرسینے میں نہ اک آگ سی بھڑکائیں تو سوئیں
دشت کی وسعتیں بڑھاتی تھیںمیری آوارگی بناتے ہوئے
وہ دشمنوں کے طنز کو ٹھکرا کے پی گئےمیں دوستوں کے غیظ کو بھڑکا کے پی گیا
چاہ میں پاؤں کہاں آس کا میٹھا پانیپیاس بھڑکی ہوئی ہے اور نہیں ملتا پانی
بھڑکتی آگ ہے شعلوں میں ہاتھ ڈالے کونبچا ہی کیا ہے مری خاک کو نکالے کون
آگ بھڑکی تو در و بام ہوئے راکھ کے ڈھیراور دیتے رہے احباب دلاسے کیا کیا
پیاسوں کی بستی میں شعلے بھڑکا کرپھر پانی کو مہنگا کرنا پڑتا ہے
آتش عشق بھڑکتی ہے ہوا سے پہلےہونٹ جلتے ہیں محبت میں دعا سے پہلے
ابھی ہمارے اندر آگ نہیں بھڑکیابھی ہمیں سگریٹ سلگانا پڑتا ہے
ذکر مرا اور تیرے لب پر یاد مری اور تیرے دل میںجھوٹی آس دلانے والے آگ نہ بھڑکا میرے دل میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books