aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bold"
سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیںیہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں
جس کی سانسوں سے مہکتے تھے در و بام ترےاے مکاں بول کہاں اب وہ مکیں رہتا ہے
میں جو بولا کہا کہ یہ آوازاسی خانہ خراب کی سی ہے
کیسے ہو سکتا ہے جو کچھ بھی میں چاہوںبول نا میرے یارا کیسے ہو سکتا ہے
داغؔ کی شکل دیکھ کر بولےایسی صورت کو پیار کون کرے
ساری دنیا جو بھی بولے سب کچھ شور شرابہ ہےسب کا کہنا ایک طرف ہے اس کا کہنا ایک طرف
جھوٹ بولا ہے تو قائم بھی رہو اس پر ظفرؔآدمی کو صاحب کردار ہونا چاہئے
اتنا سچ بول کہ ہونٹوں کا تبسم نہ بجھےروشنی ختم نہ کر آگے اندھیرا ہوگا
بول پڑتے ہیں ہم جو آگے سےپیار بڑھتا ہے اس رویے سے
بکنے بھی دو عاجزؔ کو جو بولے ہے بکے ہےدیوانہ ہے دیوانے سے کیا بات کرو ہو
خط غیر کا پڑھتے تھے جو ٹوکا تو وہ بولےاخبار کا پرچہ ہے خبر دیکھ رہے ہیں
ہنس کے بولا کرو بلایا کروآپ کا گھر ہے آیا جایا کرو
چمن والے بجلی سے بولے نہ چالےغریبوں کے گھر بے خطا پھونک ڈالے
پروانوں نے فانوس کو دیکھا تو یہ بولےکیوں ہم کو جلاتے ہو کہ جلنے نہیں دیتے
عشق میں کون بتا سکتا ہےکس نے کس سے سچ بولا ہے
خود کو پتھر سا بنا رکھا ہے کچھ لوگوں نےبول سکتے ہیں مگر بات ہی کب کرتے ہیں
اگر سچ اتنا ظالم ہے تو ہم سے جھوٹ ہی بولوہمیں آتا ہے پت جھڑ کے دنوں گل بار ہو جانا
جسم کی صاف گوئی کے با وصفروح نے کتنا جھوٹ بولا تھا
بن چاہے بن بولے پل میں ٹوٹ پھوٹ کر پھر بن جائےبالک سوچ رہا ہے اب بھی ایسا کوئی کھلونا ہوگا
اب شوق سے کہ جاں سے گزر جانا چاہیئےبول اے ہوائے شہر کدھر جانا چاہیئے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books