aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "buzdil"
تو یہیں ہار گیا ہے مرے بزدل دشمنمجھ سے تنہا کے مقابل ترا لشکر نکلا
محبت آسماں کو جب زمیں کرنے کی ضد ٹھہریتو پھر بزدل اصولوں کی شرافت درمیاں کیوں ہو
نیند نہیں آتی تھی سازش کے دھڑکے میںفاتح ہو کر بھی کس درجہ بزدل تھا میں
بزدل تھا مستحق تھا میں مجھ کو سزا ملیبخشا نہ اس نے ہاتھ اٹھانے کے باوجود
کتنے سر ہیں کہ جو گردن زدنی ہیں اب بھیہم کہ بزدل ہیں مگر ہاتھ میں شمشیریں ہیں
خوف سے بھاگ کھڑے ہوتے ہیں بزدل فوجیہم ندامت سے شہیدوں کی طرف دیکھتے ہیں
سوکھے پیڑوں کو آندھی کا کوئی خوف نہیں ہوتا ہےپیڑ لدا ہو پتوں سے تو تھوڑا بزدل ہو جاتا ہے
یہاں حامی نہیں کوئی ہمارایہ پورا شہر ہی بزدل ہے جاناں
کس کس کو بتاؤں کہ میں بزدل نہیں راغبؔاس دور میں مفہوم شرافت ہی الگ ہے
محاذ جنگ پر سینہ سپر ہو کر میں چلتا ہوںمگر بزدل ہمیشہ پشت پر ہی وار کرتے ہیں
ہم پہ الزام جو غدار وطن کا دھرتےاور ہو سکتے نہیں وہ کوئی بزدل کے سوا
نا ممکنات سے ہی تھا آغاز زندگیبزدل تو ممکنات سے آگے نہیں گیا
اشک آنکھوں میں بھرے بیٹھے ہوکتنے بزدل ہو ڈرے بیٹھے ہو
مسکراتے ہوئے بھی ڈرتا ہوںغم نے بزدل بنا دیا ہے مجھے
پیٹھ دکھانا یاد دلاتے رہیے اس کوبزدل سے تلوار کی باتیں کرتے رہیے
سو گنا ہوتے ہوئے بھی جس نے بازی ہار دیایسی بزدل بھیڑ کا مجھ کو نمائندہ نہ کر
ہم انہیں جھیل رہے ہیں لیکنوہ سمجھتے ہیں کہ بزدل ہم ہیں
دنیا ہم سے لیتی کیا اور ہم دنیا کو دیتے کیاسب تھے سیدھے سادے بزدل آڑے ترچھے ہم ہی تھے
پرندے ہیں اگر خاموش بزدل مت سمجھ صیاداگر یہ ضد پہ آ جائیں تو پنجرے ٹوٹ جاتے ہیں
لہو لہو آرزو بدن کا لحاف ہوگاوہ کتنا بزدل ہے آج یہ انکشاف ہوگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books