aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dast-e-karam"
کشادہ دست کرم جب وہ بے نیاز کرےنیاز مند نہ کیوں عاجزی پہ ناز کرے
گدا دست اہل کرم دیکھتے ہیںہم اپنا ہی دم اور قدم دیکھتے ہیں
ہاتھ آگے کیا اور دست کرم تھام لیاسر جھکا پائی تو پلکوں سے حرم تھام لیا
میں دشت زندگی کو چلا تھا نکھارنےاک قہقہہ لگایا گزرتی بہار نے
بچھڑ گئے تھے سر شام ہی جو ہم سے کرمؔہم ان ستاروں کو شب بھر تلاش کرتے رہے
ہے ہجر دوستاں بھی کرم درد جاں فزاآنکھوں میں جو بسے تھے وہ اب دل میں بس گئے
چراغ راہ محبت تھی خاک اہل وفاقدم قدم پہ کرمؔ روشنی نظر آئی
یہ جو کہا کہ پاس عشق حسن کو کچھ تو چاہیئےدست کرم بدوش غیر یار نے رکھ دیا کہ یوں
مرے دست کرم کا مانگنا دیکھترا دست کرم مجبور کیوں ہے
دست کرم نے داد تو پائی داد و دہش کی محفل میںدست کرم نے یہ نہیں سوچا دست سوال پہ کیا گزری
چھٹپٹاتا ہے بیچارہ ریگ زاروں سے گھراکوئی تو دست کرم ہوتا سمندر پر مرے
کہاں تلک کوئی دست کرم کو زحمت دےتمام شہر ہی دست سوال رکھتا ہے
یہاں تک تو مجھے دست کرم پر ناز ہے ان کےاگر اب ہاتھ پھیلاؤں تو پھیلایا نہیں جاتا
مورد الزام کیوں ٹھہرے بھلا دست کرممانگنے والے ترا لہجہ ہی گستاخانہ تھا
ہمارا ملجا و ماویٰ ہی کیا کہ عرض کریںتمہارے دست کرم نے اسے خزانہ کیا
یہ ترے دست کرم کو کھینچ لے گا ایک دناے خدا رہنے نہ دے دست دعا سائل کے پاس
چاک جگر اے دست کرم سی تو رہا ہےگرہیں تو کہیں رشتۂ سوزن میں نہیں ہیں
منفرد ہے فیض بخشی میں ترا دست کرماور سلیقے میں ترے در کی گدائی بھی جدا
اب نہ دست کرم نہ وہ دامندل پریشاں ہے آنکھ پر نم ہے
نہ مہرباں کبھی ہم پر ہوا ہے دست کرمتمام عمر تمہارے نیاز مند رہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books