aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "daur-e-jaam"
شکوۂ دور جام ہے ساقیزندگی تشنہ کام ہے ساقی
جب تک دور جام چلے گاساقی تیرا نام چلے گا
کب رکا دور جام یاد نہیںتوبہ کب آئی کام یاد نہیں
جس جگہ دور جام ہوتا ہےواں یہ عاجز مدام ہوتا ہے
پیو پلاؤ علی الرغم دور جام چلےیہ میکدہ ہے یہاں کس کی روک تھام چلے
نہ پیمانے کھنکتے ہیں نہ دور جام چلتا ہےنئی دنیا کے رندوں میں خدا کا نام چلتا ہے
یہی بزم عیش ہوگی یہی دور جام ہوگامگر آج کا تصور یہاں کل حرام ہوگا
ابھی اک آس ہے ساقی کہ دور جام آتا ہےالٹ دیں میکدہ رندوں کو یہ بھی کام آتا ہے
آج میں ہوں شام ہے ساقی ہے دور جام ہےپاؤں کی ٹھوکر پہ اپنی گردش ایام ہے
موسم گل ہے نہ دور جام و صہبا رہ گیالے گئی سب کو جوانی میں اکیلا رہ گیا
ہماری آنکھوں کے آگے محفل میں دور جام و سبو چلے ہیںبس ایک ہم ہیں کہ تیری محفل سے پی کے اپنا لہو چلے ہیں
یہ چھپ چھپ کے یکجا پئیں دورؔ و زاہدکسی نے بھی ان شاہکاروں کو دیکھا
اے جان جاں کہ یاد تری آ کے رہ گئیجیسے کسی نے نغمہ کہیں گنگنا دیا
فکر دورؔ کو تم سے پہلےتیرے میرے کام بہت تھے
خلاف زور فطرت دورؔ بہترمگر فکروں کو پل جانے کی ضد ہے
اس کو فخر محبت نہ کیوں ہودورؔ دل میں رہا ہے تمہارے
وہاں ہی تلخیاں پیتا رہا ہوںجہاں اے دورؔ میخانے نہیں ہیں
دورؔ کیا کفر ہے کہ اب لب پراللہ اللہ نہ رام رام آئے
تھا بزم غیر میں جو وہاں شغل دور جامدرد جگر کا تھا یہاں دورا تمام رات
ہیں دور جام اول شب میں خودی سے دورہوتی ہے آج دیکھیے ہم کو سحر کہاں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books