aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dhaa.d"
بے سلطنت ہوئی ہیں کئی اونچی گردنیںباہر سروں کے دست تسلط سے دھڑ گئے
سانس کا بوجھ اب نہیں اٹھتاجسم خالی ہے دھڑ بنا سر کے
اک بار خود کو غور سے دیکھا تو یہ ملامیں صرف ایک دھڑ تھا مرے دھڑ پہ سر نہ تھا
ادھر عیش و عشرت ادھر یاس و حسرت جہاں والے دیکھیں جہاں کی دو رنگیکہیں کوئی پیہم بچاتا ہے بغلیں کوئی پیٹتا ہے کہیں سر دھڑا دھڑ
حادثوں کا سلسلہ منظر بہ منظر جم گیاہر کسی کے دھڑ پہ اک فرعون کا سر جم گیا
مقتل میں یہ تماشا اس کے نیا میں دیکھاایدھر کو دھڑ پڑے ہیں اودھر کو سر پڑے ہیں
غوغا کھٹ پٹ چیخم دہاڑاف آوازوں کے جھنکاڑ
بہت بدل گیا میدان جنگ کا نقشہوہ دھڑ کچھ اور سے تھے ان پہ سر کچھ اور سے تھے
پیچھے ہٹا نہ کوچۂ قاتل سے اپنا پاؤںسر سے تڑپ کے چار قدم آگے دھڑ گیا
آدھے دھڑ کا دم نکلتا تھا کہ آیا خط شوقپڑھتے پڑھتے مر گئے تحریر آدھی رہ گئی
خط کا یہ جواب آیا کہ قاصد گیا جی سےسر ایک طرف لوٹے ہے اور ایک طرف دھڑ
یوں ہی شمشیروں کو للکارے گارہ گیا دھڑ پہ جو سر آگے بھی
نکل گیا ہے کوئی مار دھاڑ کرتے ہوئےبھری پری مری آنکھیں اجاڑ کرتے ہوئے
لوگ تو کہتے تھے لیکن میں بھی تو اندھا نہ تھامیں نے خود دیکھا ہے میرے دھڑ پہ بھی چہرہ نہ تھا
اوضاع ڈھونڈ ڈھاڈ کے یاروں سے سیکھئےہوتے نہیں جہان میں ہم سے نیارئیے
میں کس بارود میں بکھری پڑی ہوںیہ دھڑ میرا ہے سر میرا نہیں ہے
مقتل زیست سے محشر کی طرفرقص کرتے ہوئے دھڑ جاتے ہیں
اک دہاڑ ہے کہ چاروں طرف سے سنائی دےگرداب چشم بن گئیں آنکھیں مچان پر
میکدے میں مست ہیں اور شور ان کا ہاؤ ہومدرسے میں شیخ ہیں اور وائے ویلا توبہ دہاڑ
الگ الگ تھے دل و ذہن بد نصیبوں کےعجیب بات ہے ہر دھڑ پہ غیر کا سر تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books