aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "do-ra.ngaa"
وصف دیر و کعبہ کا ہم نے جداگانہ کیاایک ہی مضمون تھا فقرہ دو رنگا ہو گیا
ظاہر دو رنگیٔ چمن روزگار ہےدو دن خزاں ہے باغ میں دو دن بہار ہے
دو رنگی خوب نئیں یک رنگ ہو جاسراپا موم ہو یا سنگ ہو جا
مجھے دو رنگ بھرنے کی اجازت میں بناتا ہوںجہاں بنتی نہیں ہے کوئی صورت میں بناتا ہوں
عشق و مذہب میں دو رنگی ہو گئیدین و دل میں خانہ جنگی ہو گئی
ہے بسکہ مج سیں وو صنم خود نما دو رنگآئینہ اوس کے سامنے آکر ہوا دو رنگ
دو رنگی سوں تری اے سرو رعناکبھو راضی کبھو بیزار ہیں ہم
دو رنگ محبت میں گوارا نہیں کرتےہم لوگ اصولوں میں وضع دار بہت ہیں
ضبط کر کے ہنسی کو بھول گیامیں تو اس زخم ہی کو بھول گیا
خزاں نے اپنے نام کی ردا جو گل پہ ڈال دیچمن کا رنگ اڑ گیا صبا ہی اور ہو گئی
ہے لطف حسینوں کی دو رنگی کا امانتؔدو چار گلابی ہوں تو دو چار بسنتی
کانٹوں پہ بچھاتا ہے گلابوں کا بچھونادو رنگ ہیں اک ساتھ مرے یار کے اندر
توحید میں ہے نقش دو رنگی حجاب ذاتذوق نظر کا حوصلہ اے جاں نکالیے
مصور نے تو ساری دل کشی تصویر میں بھر دیرہے گا فن سلامت جب تلک فن کار زندہ ہے
دو رنگی ترک کر ہر اک سے مت ملتجھے تجھ قد رعنا کی قسم ہے
لائی ہے کہاں مجھ کو طبیعت کی دو رنگیدنیا کا طلب گار بھی دنیا سے خفا بھی
اس لیے رہتے ہیں دو رنگی اصولوں کے خلافایک بازار میں دو بھاؤ نہیں چاہتے ہیں
کتنا وفا شعار تھا در سے مرے نہیں اٹھاروتے ہوئے گزار دی رنگ حنا اتارتے
نہیں دو قبۂ پستان شوخ و شنگ سینے پرنظر آتے ہیں مینائے مئے گل رنگ سینے پر
دو رنگی سے نہیں خالی عدم بھی صورت ہستیکوئی ہشیار آتا ہے کوئی دیوانہ آتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books