aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "eraaz"
مجھ کو دیکھا جو سر بزم تو منہ پھیر لیااپنے وعدوں سے یہ اعراض عمد ہے حد ہے
پھیر میں ذات و صفت کے نہ سراسیمہ ہونہیں معلوم کہ جوہر سے عرض دور نہیں
ہائے ملنے سے ہے ان کے مجھے جتنا اعراضوہ اسی درجہ نظر میں ہیں سماتے جاتے
کیا نئی تہذیب ہے تکذیب اقدار سلیمشہر میں پھیلے ہوئے ہیں جنس کے امراض کیوں
اعراض حسن دوست ہے با طرز التفاتطوفاں کے ساتھ ساتھ کنارے نظر میں ہیں
میرے حصے میں رہی صرف ادائے اعراضدرد کو داد ملی میری غزل خوانی پر
گہرا سکوت چاپ کی آواز بازگشترہ میں بھی کچھ نہ تھا سر منزل بھی کچھ نہیں
غیر جوہر نہیں اعراض سے ان کو کچھ کامرنگ و بو پر نہیں صاحب نظراں جاتے ہیں
جاں گسل ہیں ترے اعراض کے نشتر پھر بھیچھوڑ کر در ترا مجھ سے کہیں جائے نہ بنے
کیوں نہ چیخوں کہ یاد کرتے ہیںمیری آواز گر نہیں آتی
راہ کے پتھر سے بڑھ کر کچھ نہیں ہیں منزلیںراستے آواز دیتے ہیں سفر جاری رکھو
اک کھیل ہے اورنگ سلیماں مرے نزدیکاک بات ہے اعجاز مسیحا مرے آگے
ہم تو آئے تھے عرض مطلب کواور وہ احترام کر رہے ہیں
ہر کوئی اپنی ہی آواز سے کانپ اٹھتا ہےہر کوئی اپنے ہی سائے سے ہراساں جاناں
آگے اس متکبر کے ہم خدا خدا کیا کرتے ہیںکب موجود خدا کو وہ مغرور خود آرا جانے ہے
سمندر کے سفر میں اس طرح آواز دے ہم کوہوائیں تیز ہوں اور کشتیوں میں شام ہو جائے
پائے کوباں کوئی زنداں میں نیا ہے مجنوںآتی آواز سلاسل کبھی ایسی تو نہ تھی
نہ وہ عشق میں رہیں گرمیاں نہ وہ حسن میں رہیں شوخیاںنہ وہ غزنوی میں تڑپ رہی نہ وہ خم ہے زلف ایاز میں
یاد کے بے نشاں جزیروں سےتیری آواز آ رہی ہے ابھی
پھر شوق کر رہا ہے خریدار کی طلبعرض متاع عقل و دل و جاں کیے ہوئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books